بھارت ایکسپریس۔
Israel-Palestine Crisis: اسرائیل اورفلسطین کے لئے مزاحمت کررہی تنظیم حماس کے درمیان گزشتہ 11 دنوں سے جنگ جاری ہے۔ اس درمیان فلسطین سے متعلق کانگریس کی تجویزپر پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج منگل کے روز(17 اکتوبر) کوکہا کہ ہم کسی بھی طرح کے تشدد کے خلاف ہیں۔
کانگریس لیڈرراہل گاندھی نے میزورم میں پریس کانفرنس کے دوران کہا، ”ہماری تجویزمیں واضح طورپرلکھا ہے کہ ہم کسی بھی سطح پرہو رہے تشدد کے خلاف ہیں۔ شہریوں کے خلاف ہو رہے تشدد کی ہم حمایت نہیں کرتے۔“ دراصل، کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) نے حال ہی میں میٹنگ کرکے ایک تجویزمنظورکی تھی۔ اس میں فلسطین کا ذکرکرکے کہا گیا تھا کہ ہم دُکھ کا اظہار کرتے ہیں۔
کانگریس کی تجویز میں کیا تھا؟
کانگریس کی تجویزمیں لکھا تھا، ”اب سی ڈبلیو سی مڈل ایسٹ میں چل رہے جنگ اورہزار سے زیادہ لوگوں کے ہلاک ہونے پردکھ کا اظہار کرتی ہے۔ سی ڈبلیوسی فلسطینی عوام کی زمین، خود مختاری اورعزت ووقارکے ساتھ زندگی کے حقوق کے لئے اپنی دیرینہ حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔“
اسرائیل کی طرف سے مسلسل کیا جا رہا ہے غزہ پر حملہ
نیوزایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینیوں نے اسرائیل کی طرف سے جنوبی غزہ میں خطرناک ہوائی حملے کئے جانے کی اطلاع دی ہے، جہاں انہیں پناہ لینے کا حکم دیا گیا تھا۔ الجزیرہ کی خبرکے مطابق، حماس نے کہا کہ 250 لوگ ہم نے قیدی بنائے ہوئے ہیں۔ صورتحال معمول پرآنے پرغیرملکی شہریت والے لوگوں کو چھوڑیں گے۔ واضح رہے کہ غزہ میں 2 ہزار 808 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ وہیں اسرائیل میں ایک ہزار400 افراد کے ہلاک ہونے کی بات کہی گئی ہے۔ حماس نے 7 اکتوبر کی صبح اسرائیل پر راکٹ حملہ کرکے دراندازی کی تھی۔ اس کے جواب میں اسرائیل نے جوابی کارروائی شروع کی تھی۔ اس کو اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے کہا کہ ہم جنگ میں ہیں اور جیتیں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…