قومی

Asaduddin Owaisi on Palestine War: ’جنہیں اللہ نے سب کچھ دیا، وہ گونگے بنے بیٹھے ہیں‘، ہزاروں فلسطینیوں کے شہادت پر چھلکا اسدالدین اویسی کا درد

AIMIM Chief Asaduddin Owaisi on Palestine-Isreal War: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسدالدین اویسی نے قضیہ فلسطین کے موضوع پر ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔ اسرائیل-حماس جنگ میں مارے گئے فلسطینی شہریوں کے لئے اظہارہمدردی کرتے ہوئے اسدالدین اویسی نے کہا کہ 30 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اور20 لاکھ کی آبادی میں 14 لاکھ لوگ بے گھرہوچکے ہیں، اسرائیل کی ظالم حکومت کی وجہ سے 14 ہزاربچوں کو ماردیا گیا ہے، لیکن اللہ نے جن کو مال ودولت سے نوازا ہے، وہ خاموش ہیں۔ اسدالدین اویسی شب برات کے موقع پرحیدرآباد کی عوام کو خطاب کررہے تھے۔

پیر (26 بی جے پی، 2024) کو مائیکروبلاگنگ سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پراسدالدین اویسی نے مزید یہ بھی لکھا، “جن کواللہ نے سب کچھ دیا ہے، وہ گونگے بن کربیٹھے ہیں۔ آپ معصوم فلسطینیوں کے لئے دعا کریں۔” ان کا اشارہ عرب ممالک کی طرف تھا۔ حیدرآباد سے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے اس پوسٹ کے ساتھ 6 منٹ 8 سیکنڈ کا ویڈیوبھی شیئرکیا، جس میں وہ فلسطین کے مسئلے پراپنی بات رکھتے ہوئے نظرآئے۔

اسدالدین اویسی کا پوسٹ وائرل

اسدالدین اویسی کے اس پوسٹ پرسوشل میڈیا یوزرس کی طرح طرح کے ردعمل بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ @Shaan_Official3 کے ایکس ہینڈل سے کہا گیا کہ اللہ فلسطین کی حفاظت فرمائے۔ @twtabhisheksing کے اکاؤنٹ سے لکھا گیا، “دعا سے کچھ نہیں ہوگا۔ آس پاس کے ممالک سے بولئے کہ مدد کریں اورانہیں رہنے کے لئے جگہ دیں۔” نے بھی مدد کی گہارلگاتے ہوئے کہا کہ فلسطین کو آزاد کیا جانا چاہئے۔ @AbdulHa25062777

فلسطین کے وزیراعظم نے دیا استعفیٰ

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ کا یہ پوسٹ ایسے وقت پرآیا، جب فلسطین کے وزیراعظم محمد اشتیہ اوران کی قیادت والی حکومت استعفیٰ سونپ چکی تھی۔ پیر کے رواس بابت اعلان کیا گیا۔ میں معززکونسل اورملک کےعوام کوبتانا چاہتا ہوں کہ میں نے حکومت کا استعفیٰ صدرمحمود عباس کو پیش کردیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

US Attorney Breon Peace to resign: اڈانی گروپ کے خلاف کارروائی میں شامل امریکی جج اپنے عہدے سے ہوجائیں گے مستعفی

بریون پیس کے دفتر نے گزشتہ نومبر میں  اڈانی گروپ پر الزام لگایا تھا کہ…

1 hour ago

Pranav Adani نے بہار کے لیے 27,900 کروڑ روپے کے سرمایہ کاری کے منصوبے کی نقاب کشائی کی، 53,500 نوکریوں کا وعدہ

Pranav Adani نے کہا، "ہم بہار میں اسٹریٹجک انفراسٹرکچر کی ترقی میں ممکنہ طور پر…

2 hours ago

Om Prakash Chautala Passes Away: ہریانہ کے سابق سی ایم اوم پرکاش چوٹالہ کا 89 سال کی عمر میں انتقال

بھارت کے سابق نائب وزیر اعظم چودھری دیوی لال کے بیٹے اوم پرکاش چوٹالہ ہریانہ…

3 hours ago

Pune Book Festival: پونہ بک فیسٹیول میں قومی اردو کونسل کے زیر اہتمام ‘میرا تخلیقی سفر :مصنفین سے ملاقات’ پروگرام

مشہورکہانی کار اور ڈرامہ نویس قاضی مشتاق احمد نے کہا کہ اردو زبان نے ہمیشہ…

5 hours ago