قومی

Indore Temple Tragedy: اندور میں مندر کی چھت گرنے سے 13 افراد کی موت، معاوضے کا اعلان، مجسٹریٹ جانچ کا حکم

Indore Temple Collapse: اندور میں رام نومی کے موقع پر بلیشور مہادیو جھولے لال مندر میں ہوئے حادثے میں اب تک 13 افراد کی جان جاچکی ہے۔ رام نومی کی پوجا کے دوران مندر کے اندر واقع باؤڑی دھنس جانے سے یہ حادثہ ہوا، جس میں اب تک 13 لاشیں باہر نکالی جاچکی ہیں۔ وہیں مہلوکین کے اہل خانہ کے لئے 5-5 لاکھ روپئے معاوضے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ حادثہ سے متعلق مجسٹریٹ جانچ کے احکامات دیئے گئے ہیں۔ ساتھ ہی ریسکیو آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔

5-5 لاکھ روپئے معاوضے کا اعلان

مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے اعلان کیا ہے کہ اندور حادثہ کے مہلوکین کے اہل خانہ کو 5 لاکھ روپئے کی امدادی رقم دی جائے گی۔ جبکہ زخمیوں کو 50,000  روپئے دیئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم متاثرہ فیملی کے ساتھ ہیں۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس سمیت این ڈی آر ایف کی ٹیم، ضلع انتظامیہ کا عملہ اور پولیس کمشنر بھی موقع پر پہنچ گئے۔

ریسکیو آپریشن جاری

حادثے کی خبر ملتے ہی این ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور باؤڑی میں گرے ہوئے لوگوں کو نکالنے کا کام شروع کیا گیا۔ اس میں 19 افراد کو ٹیم نے ریسکیو کرلیا۔ اندور کے پولیس کمشنرکے مطابق، مندر میں ہوئے اس حادثے میں 11 افراد کی موت ہوگئی۔ جبکہ کئی افراد کو محفوظ بچا لیا گیا۔

وزیراعظم مودی کا بیان

حادثے سے متعلق وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ اندور میں ہوئے حادثے سے بے حد غمزدہ ہوں۔ وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان سے بات کی اور حالات کی جانکاری لی۔ ریاستی حکومت بچاؤ اور راحتی کاموں میں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ میری دعائیں ان سبھی متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  گجرات کے بڑودرہ میں رام نومی کی شوبھا یاترا کے دوران دو گروپوں میں تصادم، پہنچی پولیس نے کیا لاٹھی چارج

وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ کا بیان

حادثے سے متعلق وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ ہم سب پوری طاقت سے ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔ میں مسلسل رابطے میں ہوں۔ ابھی تک کئی لوگ نکالے جاچکے ہیں۔ ہم نے بہتر سے بہتر وسائل لگائے ہوئے ہیں، مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں۔ اندر پھنسے سبھی لوگوں کو نکالنے میں کامیاب ہوں گے۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

WTC Final 2025: ہندوستان کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل کی راہ ہوئی مشکل، آسٹریلیا کو 0-4 سے ہرانا ہوگا

موجودہ صورتحال یہ ہے کہ اگر جنوبی افریقہ سری لنکا اور پاکستان کو 0-2 سے…

16 mins ago

Jharkhand Elections 2024: خواتین کو 2500 روپے، سلنڈر 450 روپے اور سرنا دھرم کوڈ… جھارکھنڈ کے انتخابات کے لیے آیا I.N.D.I.A. بلاک کا منشور

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سر پر ہیں۔ ایسے میں I.N.D.I.A نے آج اپنا انتخابی منشور…

29 mins ago

Jharkhand CBI Raid: جھارکھنڈ میں انتخابات سے پہلے سی بی آئی کی بڑی کارروائی: نیمبو پہاڑی علاقے میں 16 مقامات پر چھاپہ

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ملک کی سب سے بڑی جانچ ایجنسی سینٹرل بیورو…

1 hour ago

JIH welcomed the SC decision : یوپی مدرسہ ایجوکیشن ایکٹ کو برقرار رکھنے کا تاریخی فیصلہ خوش آئند:جماعت اسلامی ہند

یو پی مدرسہ ایکٹ کو برقرار رکھتے ہوئے ، سپریم کورٹ نے توثیق کردی ہے…

2 hours ago