انٹرٹینمنٹ

Akanksha Dubey Suicide Case: سمر سنگھ اور اس کے بھائی کو پھانسی ہو، بھوجپوری اداکارہ آکانشا دوبے کی ماں نے یوگی حکومت سے لگائی گہار

Akanksha Dubey Suicide Case: بھوجپوری فلم اداکارہ آکانشا دوبے کی موت کے بعد فلم اداکارہ اکشرا سنگھ بدھ کے روز ان کے غمگین اہل خانہ سے ملاقات کرنے پہنچیں۔ اکشرا سنگھ نے فیملی کے تئیں تعزیت پیش کرتے ہوئے مدد کی یقین دہانی کرائی۔ دوسری جانب، مہلوکہ اداکارہ آکانشا کی ماں نے کہا کہ میں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے آنچل پھیلا کر اپنی بیٹی کے لئے انصاف مانگ رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بیٹی خود کشی نہیں کرسکتی، اس کا قتل کیا یا ہے۔ مہلوکہ  اداکارہ آکانشا کی ماں نے معاملے کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔ اداکارہ کی ماں نے سمر سنگھ کو پھانسی دینے کا مطالبہ حکومت سے کیا ہے۔

سمر سنگھ اور سنجے سنگھ کو پھانسی کی سزا ہونی چاہئے

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا، ‘میں یوگی حکومت سے یہی چاہتی ہوں کہ میری بیٹی کو انصاف دلوائیں۔ سمر سنگھ اور سنجے سنگھ کو پھانسی کی سزا ہونی چاہئے۔ میری بیٹی خود کشی نہیں کرسکتی۔ سنجے سنگھ اور سمر سنگھ نے مل کر اسے مارا ہے۔ پہلے بھی وہ بتاتی تھی کہ سمر سنگھ اسے بہت ٹارچر کرتا تھا۔

اکشرا سنگھ اہل خانہ کو تسلی دینے پہنچیں

اداکارہ اکشرا سنگھ اپنی دوست آکانشا دوبے کی فیملی کو تسلی دینے بھدوہی ضلع کے بردہن گاؤں واقع ان کے آبائی گھر پہنچیں، جہاں انہوں نے آکانشا کی ماں اور فیملی کے دیگر اراکین سے ملاقات کی۔ اکشرا سنگھ نے اس موقع پر کہا کہ سبھی کو آکانشا کی مدد کرنی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: Akanksha Dubey Postmortem Report: آکانشا دوبے کی پوسٹ مارٹم سے موت کی وجہ کا انکشاف، بوائے فرینڈ سمر سنگھ کی ہوگی گرفتاری!

وزیراعلیٰ یوگی سے لگائی گہار

بھوجپوری فلم اداکارہ آکانشا دوبے کی لاش وارنسی کے ایک ہوٹل سے برآمد کی گئی ہے۔ آکانشا کے اہل خانہ اسے خودکشی نہیں مان رہے ہیں۔ ان کی ماں نے پھوٹ پھوٹ کر روتے ہوئے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے گہار لگائی ہے کہ اس کی بیٹی کو انصاف ملنا چاہئے۔ انہوں نے معاملے کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔ آکانشا کی ماں نے کہا کہ سمر اور سنجے سنگھ کو سزا ملنی چاہئے، میری بیٹی خود کشی نہیں کرسکتی، اسے مارا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آکانشا نے مجھے بتایا تھا کہ سمر سنگھ کے ذریعہ اس پر مسلسل  ظلم کیا جاتا تھا، جو اس پر کسی کے ساتھ کام نہیں کرنے کا دباؤ بناتا تھا۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

43 minutes ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

2 hours ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

2 hours ago