-بھارت ایکسپریس
مشعل خان کا نام پاکستان کی ٹاپ اداکارہ میں شمار کیا جاتا ہے۔ وہ خوبصورتی اور صلاحیت کی بہترین مثال ہیں۔ اداکارہ کی تازہ ترین فوٹو شوٹ نے سب کا دل جیت لیا۔ فینس ان کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے نہیں تھک رہے ہیں۔
اداکارہ میرون رنگ کی ڈریس میں بے حد حسین لگ رہی ہیں۔ اپنے لُک کو انہوں نے بڑے بڑے ایئر رنگ سے مکمل کیا ہے۔ نیوڈ میک اپ نے مشعل خان کے حسن میں چار چاند لگا دیئے ہیں۔ فینس ان کے ایک کردار ‘مہاپارہ بیگم’ کے نام سے یاد کر رہے ہیں۔
مشعل خان کی تصاویر پر فینس خوب پیار لٹا رہے ہیں۔ فینس ان کے لُک کے ساتھ ساتھ ان کی خوبصورت آنکھوں کی تعریف کر رہے ہیں۔ کوئی کمنٹ میں انہیں چاند کا ٹکڑا کہہ رہا ہے تو کوئی ان کے گارجیس لُک پر مرمٹا ہے۔
پاکستان کے بلاک بسٹر شو ‘سنو چندا’ میں مشعل نے کنزا کا رول کرکے کافی مقبولیت حاصل کی تھی۔ اس سیریل میں ان کے معصوم چہرے پر لوگ اپنا دل ہار بیٹھے تھے۔ ‘سنو چندا’ کے بعد سے مشعل پاکستان کی موسٹ پرامسنگ اداکارہ میں شمار کی جانے لگیں۔
مشعل خان نے اپنے کیریئر کی شروعات ماڈلنگ سے کی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے اداکاری میں قدم رکھا اور بہت ہی کم وقت میں لوگوں کے درمیان اپنی خاص پہچان بنا لی۔ مشعل خان کو سیریل پری زاد سے بھی کافی شہرت ملی، جس میں ان کے کردار کا نام مہاپارا بیگم تھا۔ پری زاد میں ان کے رول اور اداکاری کو کافی سراہنا ملی۔
مشعل خان کو اداکاری کے علاوہ ان کے اسٹائل اور فیشن سینس کے لئے بھی جانا جاتا ہے۔ مشعل پاکستانی سیریلس کے علاوہ کئی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ انڈسٹری میں مشعل خان نے اپنے دم پر بڑی پہچان حاصل کی ہے۔
-بھارت ایکسپریس
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…