قومی

India’s electronics manufacturing set to hit $140 billion in FY25: مالی سال 25 میں الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ سیکٹر میں 140 ارب ڈالر تک پہنچنے کا ہدف، موجودہ مالی سال میں 15 فیصد نمو کا تخمینہ

ہندوستان کا الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ سیکٹر مالی سال 2025 (FY25) میں 15 فیصد بڑھ کر 135-140 بلین ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ گزشتہ سال مالی سال 24 میں یہ تعداد 115 بلین ڈالر تھی۔ حالانکہ، جہاں برآمدات تیزی سے بڑھ رہی ہیں، وہیں گھریلو طلب میں سست کی وجہ سے مجموعی ترقی کو برقرار رکھنا مشکل ہو سکتا ہے۔

برآمدات میں زبردست اضافہ

اپریل سے دسمبر 2024 تک، الیکٹرانکس کی برآمدات 2.20 لاکھ کروڑ روپےتک پہنچ گئی تھیں، اور یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ FY25 میں برآمدات 3.25 لاکھ کروڑروپے تک پہنچ سکتی ہیں، جو FY24 میں 2.23 لاکھ کروڑ روپےسے 45فیصد زیادہ ہوں گی۔

موبائل ایکسپورٹ کا اہم کردار

موبائل کی برآمدات اس شعبے کا بڑا محرک ہیں۔ اپریل سے دسمبر 2024 تک موبائل کی برآمدات  1.25 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہیں۔ اس شعبے میں 35 فیصد کی ترقی متوقع ہے، اور موبائل کی برآمدات FY25 میں 1.75 لاکھ کروڑ  روپے تک پہنچ سکتی ہے، جو FY24 میں 1.29 لاکھ کروڑ  روپےتھی۔

2030 تک 500 ارب ڈالر کا ہدف

وزیر اعظم نریندر مودی نے FY30 تک الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ میں 500 ارب ڈالر کا ہدف مقرر کیا ہے۔ حالانکہ، اس کے لیے 27.7فیصد کی سالانہ شرح نمو درکار ہوگی، جب کہ مالی سال 25 میں 15 فیصد کی شرح نمو کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جو اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے کافی نہیں ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

3 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

4 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

5 hours ago