قومی

Commonwealth Games 2030: کامن ویلتھ گیمز2030 کی میزبانی کیلئے بھارت کی سفارش، ملک کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے: نیتا امبانی

ممبئی: ریلائنس فاؤنڈیشن کی بانی اور چیئرپرسن نیتا ایم امبانی نے 2030 کامن ویلتھ گیمز کی صد سالہ میزبانی کے لیے ہندوستان کی سفارش کو ملک کے لیے ایک تاریخی اور قابل فخر لمحہ قرار دیا ہے۔ نیتا امبانی نے اپنے بیان میں کہا: ’’2030 کامن ویلتھ گیمز کی صد سالہ میزبانی کے لیے ہندوستان کی سفارش ہمارے ملک کے لیے ایک تاریخی اور قابلِ فخر کامیابی ہے۔ یہ ہمارے کھیل کے جذبے، ہنر اور عالمی کھیلوں کی طاقت بننے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔‘‘

وزیرِ اعظم مودی کا شکریہ اور اولمپکس کی امید

نیتا امبانی نے مزید کہا: ’’میں ہمارے وزیراعظم نریندر مودی کا ان کی بصیرت افروز قیادت اوراس تاریخی اقدام کے لیے ان کی مسلسل حمایت پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں۔ یہ لمحہ ہمارے اُس مشترکہ خواب کی طرف ایک اور طاقتور قدم ہے جب ہندوستان اولمپک کھیلوں کی میزبانی کرے گا۔‘‘ اپنے پیغام کے اختتام پر نیتا امبانی نے ’’جے ہند!‘‘ کا نعرہ بلند کرتے ہوئے اس لمحے کو ملک کی کھیلوں کی تاریخ کا سنگ میل قرار دیا۔

احمدآباد کو تجویز کردہ میزبان شہر قرار دیا گیا

کامن ویلتھ اسپورٹ کی ایگزیکٹیو بورڈ نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ اس نے 2030 کے صد سالہ کامن ویلتھ گیمز کے لیے احمدآباد کو میزبان شہر کے طور پر سفارش کر دی ہے۔ یہ فیصلہ کامن ویلتھ اسپورٹ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں 26 نومبر 2025 کو گلاسگو(اسکاٹ لینڈ) میں حتمی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

کامیاب جانچ اور سخت انتخابی عمل

یہ سفارش ایک سخت اور جامع جائزہ عمل کے بعد کی گئی، جس میں تکنیکی منصوبہ بندی، کھلاڑیوں کے تجربات، بنیادی ڈھانچہ، گورننس اور کامن ویلتھ اقدار سے مطابقت رکھنے والے امیدوار شہروں کو کئی معیارات پر پرکھا گیا۔ یہ عمل تنظیم کے ’’گیمز ری سیٹ‘‘ اصولوں کے تحت کیا گیا جس کا مقصد جدت، تعاون اور شفافیت کو فروغ دینا تھا۔

کامن ویلتھ گیمز کی تاریخ میں سنگ میل

2030 کا ایونٹ کامن ویلتھ گیمز کے صد سالہ جشن کی علامت ہوگا۔ پہلی بار یہ کھیل 1930 میں ہملٹن (کینیڈا) میں منعقد ہوئے تھے۔ اس اعلان سے کامن ویلتھ اسپورٹ موومنٹ کو ایک نئی سمت اور طویل المدت استحکام حاصل ہونے کی امید ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

4 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

5 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

6 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

7 hours ago