قومی

Israel’s attack on Iran: انڈین مسلمس فار سول رائٹس نے کی ایران پر اسرائیلی حملے کی سخت مذمت، عالمی برادری سے کی مداخلت کی اپیل

انڈین مسلم فار سول رائٹس کے مرکزی دفتر میں گزشتہ شب اسرائیل کے ذریعے ایران پر کیے گئے جارحانہ حملے کے تناظرمیں ایک نشست کا انعقاد کیاگیا۔ تنظیم کےصدر اور سابق رکن پارلیمنٹ محمد ادیب نےکہا کہ ’’اسرائیل کی جانب سے ایران کے دارالحکومت تہران سمیت مختلف شہری علاقوں کو نشانہ بنانے جانے اور فوجی تنصیبات پر کیے گئے اشتعال انگیز حملے کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔‘‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’’اسرائیل کے وزیر اعظم اپنے جنگی جنون میں پورے خطے کو غیر یقینی صورت حال کا شکار بنا دینا چاہتے ہیں، تاکہ اپنے جنگی عزائم کو وہ مزید آگے بڑھا سکیں۔ محض جنگی جنون میں اس طرح سے کسی ملک کی سالمیت اور اسکی خود مختاری کو چیلنج کیا جانا انتہائی سنگین اور دنیا کو تباہی کی طرف لے جانے والا قدم ہے۔‘‘

اسرائیل کی اس کارروائی کو کسی قیمت پر برداشت نہیں کیا جا سکتا: محمد ادیب

سابق رکن پارلیمنٹ محمد ادیب نے کہا کہ ’’اسرائیل کی اس جارحانہ کارروئی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جا سکتا ہے۔ یہ عالمی قانون کی سراسر خلاف ورزی ہے۔ اسرائیل کی اس جارحانہ کارروائی نے ایران کو اپنی خود مختاری اور سالمیت کے دفاع کا پورا قانونی اختیار دے دیا ہے۔ اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو انٹر نیشنل کورٹ آف جسٹس نے پہلے ہی جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیا ہے۔‘‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’’ایسے میں حیرت ہے کہ امریکہ بار بار ایسے مجرم شخص کو بچانے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ویٹو پاور کا استعمال کرتے ہوئے خود بھی جرم کا مرتکب ہو رہا ہے۔ ہم عالمی برادی سےمطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل جیسے غیر زمہ دار ملک کو الگ تھلگ کرکے خطے میں کشیدگی کم کرانے کی کوشش کریں۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Jantar Mantar Protest: سی جے پی کے احتجاج پر اقوام متحدہ نے ظاہر کی تشویش، کس معاملے پر کیا گیا تھا احتجاج؟

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کے ترجمان تھامین الخیتان نے دہلی میں احتجاج…

46 minutes ago

Gurugram Police Release Dhruv Rathee: یوٹیوبر دھرو راٹھی کو گروگرام پولیس نے دیر رات کیا رہا، احتجاج میں شرکت نہ کرنے کی دی ہدایت

دھرو راٹھی گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر جنتر منتر پر مجوزہ احتجاج میں…

1 hour ago

Union Commerce and Industry Minister Piyush Goyal: ہندوستان کی عالمی تجارتی پوزیشن مضبوط بنانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات ضروری: پیوش گوئل

پیوش گوئل نے کہا کہ ہندوستان کا ہدف مالی سال 2026-27 میں ایک ٹریلین ڈالر…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی سمیت ان لیڈروں نے لوک نائک جے پرکاش نارائن کو پیش کیا خراج عقیدت

وزیر اعظم نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ لوک نائک جے پرکاش نارائن اچھی…

2 hours ago