نئی دہلی: وزارت دفاع نے جمعہ کے روز کہا کہ اس نے اگنی 4 درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ وزارت کے ایک اہلکار نے کہا، ’’اڈیشہ کے چاندی پور میں انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج (Integrated Test Range) سے لانچ کامیابی کے ساتھ کیا گیا۔‘‘
انہوں نے کہا کہ لانچ نے تمام آپریشنل اور تکنیکی پیرامیٹرز کو کامیابی سے حاصل کیا۔ اہلکار نے کہا، ’’یہ (ٹیسٹ) اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی سرپرستی میں کیا گیا تھا۔‘‘
بتا دیں کہ اس سے قبل 4 اپریل کو بھی ہندوستان نے نئی نسل کے بیلسٹک میزائل اگنی پرائم کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔ کامیاب پرواز کا تجربہ اسٹریٹجک فورسز کمانڈ (SFC) نے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ارگنائزیشن(DRDO) کے تعاون سے کیا تھا۔
اگنی میزائل ایک بیلسٹک میزائل ہے جسے بھارت نے تیار کیا ہے۔ یہ سطح سے زمین پر مار کرنے والا بیلسٹک میزائل ہے جو طویل فاصلے تک ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…