کانگریس کے ٹکٹ پر اپنے سسرالی گھر جولانہ سے پہلا الیکشن لڑیں گی ونیش پھوگاٹ
کانگریس نے ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ کانگریس نے اس فہرست میں اپنے 31 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ کانگریس نے پہلوان ونیش پھوگاٹ کو، جو جمعہ کو ہی پارٹی میں شامل ہوئی تھیں، کو جند کی جولانہ اسمبلی حلقہ سے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ اس کے علاوہ سابق سی ایم بھوپیندر سنگھ ہڈا کو گڑھی سمپلا کلوئی اسمبلی سیٹ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔
اس سے قبل جمعہ کے دن اولمپیئن پہلوان ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا نے کانگریس سے ہاتھ ملایا تھا۔ اب پارٹی نے ہریانہ اسمبلی انتخابات میں پہلوان ونیش پھوگٹ کو میدان میں اتارا ہے۔
بی جے پی نے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔
کانگریس سے قبل بی جے پی نے ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔ بی جے پی نے اپنی پہلی فہرست میں 67 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔ اس میں بی جے پی نے لاڈوا اسمبلی سیٹ سے وزیر اعلیٰ نایاب سنگھ سینی کو ٹکٹ دیا ہے۔ اس کے علاوہ سابق وزیر داخلہ انل وج کو امبالہ کینٹ سے میدان میں اتارا گیا ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ ہریانہ میں 5 اکتوبر کو اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ ہوگی۔ اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان 8 اکتوبر کو کیا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس۔
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے لکھنؤ کیمپس کی ایسوسی ایٹ پروفیسرڈاکٹرعشرت ناہید نے بطور…
طالبان کے دور حکومت میں خواتین کے نام، تعلیم اور ملازمتوں پر پابندیاں اسلام کی…
وزیر اعظم نریندر مودی نے کاشی تمل سنگمم کے پانچویں ایڈیشن کے آغاز پر خوشی…
ڈاکٹرسید مبین زہرا نے اپنی کتاب کا تفصیلی تعارف کراتے ہوئے کہا کہ میں نے…
بالی ووڈ اداکارسلمان خان کوراجستھان ہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ راج شری پان…
انگلینڈ کی ٹیم اگلے سال فروری میں دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے…