قومی

Haryana Assembly Elections: کانگریس کے ٹکٹ پر اپنے سسرالی گھر جولانہ سے پہلا الیکشن لڑیں گی ونیش پھوگاٹ

Haryana Assembly Elections: کانگریس نے ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست میں ریسلر ونیش پھوگاٹ کا نام بھی شامل ہے۔ وہ جولانہ سیٹ سے الیکشن لڑیں گی۔ جولانہ اسمبلی سیٹ ونیش پھوگاٹ کے لیے بہت خاص ہے۔

واضح رہے کہ ونیش پھوگاٹ کا سسرال بکتا کھیڑا گاؤں میں ہے۔ یہ گاؤں جولانہ اسمبلی سیٹ کے تحت آتا ہے۔ یہ جاٹ اکثریتی علاقہ ہے۔ اگر ہم ان کے آبائی گھر کی بات کریں تو یہ بلالی گاؤں چرخی-دادری اسمبلی حلقہ کے تحت آتا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ ونیش پھوگاٹ نے جمعہ (6 ستمبر) کو ملکارجن کھڑگے سے ملاقات کے بعد کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ ان کے علاوہ بجرنگ پونیا بھی پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔

سسرال سے آزمائیں گی قسمت

ونیش پھوگاٹ پہلی بار الیکشن لڑنے جا رہی ہیں۔ ان کی سیاسی اننگز ان کے سسرال سے شروع ہو رہی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ جولانہ کے لوگوں نے انہیں پہلوان کی حیثیت سے بہت پیار دیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ جولانہ کی عوام الیکشن میں کیا فیصلہ کرتی ہے۔

ونیش پھوگاٹ نے کانگریس میں شامل ہونے کی بتائی وجہ

کانگریس پارٹی میں شامل ہونے کے بعد ونیش پھوگاٹ نے کہا کہ میں ہم وطنوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔ میں کانگریس پارٹی کا شکریہ ادا کرتی ہوں، وہ کہتے ہیں نہ کہ برے وقت میں پتہ چلتا ہے، جب ہمیں سڑک پر گھسیٹا جا رہا تھا، بی جے پی کے علاوہ ملک کی تمام پارٹیاں ہمارے ساتھ کھڑی تھیں۔ ہمارے درد کو سمجھ رہی تھی۔ مجھے فخر ہے کہ میں ایک ایسی پارٹی اور نظریے کے ساتھ ہوں جو خواتین کے ساتھ ناانصافی اور برے رویے کے خلاف کھڑی ہے۔ جس طرح سے ہم نے ریسلنگ میں کام کیا ہے۔ بی جے پی آئی ٹی سیل نے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی تھی کہ ہم بجھے ہوئے کارتوس ہیں، ہم ختم ہوچکے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں قومی نہیں کھیلنا چاہتی لیکن میں نے قومی چیمپئن شپ کھیلی، میں نے ٹرائلز دیے، میں اولمپکس میں بھی گئی، فائنل تک بھی گئی لیکن پرماتما کو کچھ اور منظور تھا۔ پرماتما نے مجھے ملک کی خدمت کرنے کا موقع دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں- The word ‘Jihad’ literally pertains to ‘Struggle’: جہاد کی حقیقت کومنظرعام پر لانے والی کتاب ’’تفہیم جہاد‘‘کا اجرا

ان کا مزید کہنا تھا کہ لڑائی ختم نہیں ہوئی، ہمارا کیس عدالت میں چل رہا ہے۔ ہم یہ جنگ بھی جیتیں گے۔ جس طرح ہم کھیلوں میں کبھی ہار قبول نہیں کی، اسی طرح ہم اس نئے پلیٹ فارم (پارٹی) پر بھی کبھی ہار قبول نہیں کریں گے۔ اپنے لوگوں کے درمیان رہیں گے، دل سے محنت کریں گے۔ میں یہ کہنا چاہوں گی کہ آپ کی بہن ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑی رہے گی۔‘‘

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Share of renewables in India’s energy mix to remain stable at 21 pc in FY25:ہندوستان کے انرجی مکس میں قابل تجدید ذرائع کا حصہ سال25 میں 21 فیصد پر مستحکم رہے گا

ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…

9 minutes ago

SportsForAll: دہلی میں 5واں اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن اسپانسرشپ پروگرام 2025 کا انعقاد، کئی اہم شخصیات نے کی شرکت

تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…

16 minutes ago

Indian brands sustain momentum: ہندوستانی برانڈز 2025 کے لیے برانڈ فائنانس کی درجہ بندی میں اضافے میں رفتار کو برقرار رکھتے ہیں

ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…

28 minutes ago

Deloitte India: مالی سال 2025 میں ہندوستان کی جی ڈی پی 6.5-6.8 فیصد رہنے کی توقع

اس ماہ کے شروع میں قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کے جاری کردہ پہلے…

55 minutes ago

IDFC FIRST Bank نے RuPay UPI کریڈٹ کارڈ سبھی  کے لیے لانچ کیا

سیملیس UPI انٹیگریشن: پہلا EA₹N کریڈٹ کارڈ 60 ملین سے زیادہ UPI QR کوڈز پر…

1 hour ago

Servotech’s Revenue Grows By 315%: مالی سال 2025 کی تیسری سہ ماہی کے لیے Servotech کی آمدنی میں 315 فیصد اضافہ

کمپنی نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی اور نو مہینے کے…

2 hours ago