اقوام متحدہ میں انسانی حقوق سے متعلق اپنی رپورٹ میں اینڈریوز نے دعویٰ کیا ہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد، میانمار سے آنے والے پناہ گزینوں پر ہندوستان میں شدید دباؤ ہے حالانکہ اس حملے میں میانمار کا کوئی فرد ملوث نہیں تھا۔ رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ دلیپ سائکیا نے رپورٹ کو متعصبانہ قرار دیاہے۔ سائکیہ نے میانمار میں انسانی حقوق کے بارے میں بریفنگ میں بتایا کہ ’’یہ الزام کہ اس دہشت گردانہ حملے نے میانمار سے بے گھر ہونے والے افراد کو متاثر کیا، اس میں قطعی طور پر کوئی حقیقت نہیں ہے‘‘۔
’’میرا ملک اس طرح کے متعصبانہ ’تجزیہ‘ کو مسترد کرتا ہے۔‘‘
دلیپ سائکیا نے کہا کہ، ’’میرا ملک خصوصی نمائندے کے اس طرح کے متعصبانہ ’تجزیہ‘ کو مسترد کرتا ہے۔‘‘ سائکیا جنرل اسمبلی میں ہندوستان کے وفد میں شامل ہونے والے ممبران پارلیمنٹ میں سے ایک ہیں۔ ہندوستان میں روہنگیا کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا،’’میرا ملک بے گھر ہونے والے افراد میں بنیاد پرستی کی خطرناک حد کو محسوس کر رہا ہے جس کے نتیجے میں امن و امان کی صورت حال پر دباؤ اور اثر پڑ رہا ہے‘‘۔
جامع سیاسی بات چیت کی حمایت
میانمار کے بحران کے پیچھے روہنگیا تنظیم اراکان روہنگیا سالویشن آرمی (ARSA) ہے، جس کی سربراہی کراچی میں پیدا ہونے والے ایک روہنگیا عطا اللہ ابو عمار جونونی کر رہے ہیں۔ ہندوستان کے نقطہ نظر کے بارے میں، سائکیا نے کہا کہ ہندوستان تشدد کے فوری خاتمے، سیاسی قیدیوں کی رہائی، انسانی امداد کی بلا روک ٹوک فراہمی، اور جامع سیاسی بات چیت کی حمایت کرتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا، ’’ہم پختہ یقین رکھتے ہیں کہ پائیدار امن صرف شمولیتی سیاسی بات چیت اور جمہوری عمل کی جلد بحالی کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے‘‘۔
رپورٹ میں اینڈریوز نے یہ بھی کہا۔۔۔
رپورٹ میں اینڈریوز نے یہ بھی کہا کہ روہنگیا پناہ گزینوں نے انہیں بتایا کہ حالیہ مہینوں میں انہیں ہندوستانی حکام کی طرف سے طلب کیا گیا، حراست میں لیا گیا، پوچھ گچھ کی گئی اور انہیں ملک بدری کی دھمکیاں دی گئیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ تقریباً 40 روہنگیا پناہ گزینوں کو سمندر کے ذریعے لے جا کر میانمار کے ساحل سے دور چھوڑ دیا گیا جبکہ دیگر کو بنگلہ دیش بھیج دیا گیا۔ واضح رہے کہ میانمار سے روہنگیا کی نقل مکانی اس وقت شروع ہوئی جب دہشت گرد گروپ اراکان روہنگیا سالویشن آرمی نے اگست 2017 میں میانمار کی سیکورٹی پوسٹوں پر حملہ کیا، جس کے خلاف بڑے پیمانے پر جوابی کارروائی کی گئی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
تقریباً 16 سال بعد اس مقابلے میں ہندوستان کو ملا تمغہ، سیما کماری نے 32:50.05…
معروف اداکار مشتاق خان 24 ستمبر کو ممبئی میں انتقال کر گئے۔ ممبئی کے ناناوتی…
کم عمری کی شادی جیسے سماجی مسئلے پر بننے والے مقبول ٹی وی سیریل نے…
بی جے پی کی 4 یاترائیں 117 اسمبلی حلقوں سے گزرتے ہوئے جالندھر میں ہوں…
بہار قانون ساز کونسل انتخابات کے لیے جن سوراج نے 3 امیدواروں کے ناموں کا…
نئی دہلی کے تین مورتی حائفہ چوک پر حائفہ فتح کی 108ویں سالانہ یادگاری تقریب…