قومی

Gold And Silver Price Today : سونے، چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر لوٹ آئی تیزی، سونا 1.20 لاکھ روپے فی 10 گرام سے اوپر

نئی دہلی، 29 اکتوبر : مسلسل چھ کاروباری سیشنوں کی گراوٹ کے بعد سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر تیزی لوٹ آئی ہے۔ پیر کے روز سونا تقریباً 2,600 روپے فی 10 گرام مہنگا ہو گیا، جس سے 24 قیراط سونے کی قیمت 1,20,628 روپے فی 10 گرام تک پہنچ گئی ہے۔ انڈیا بلین اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، گزشتہ روز یعنی منگل کو 24 قیراط سونے کی قیمت 1,18,043 روپے فی 10 گرام تھی۔ اس طرح صرف 24 گھنٹوں میں سونے کی قیمت میں 2,585 روپے فی 10 گرام کا اضافہ درج کیا گیا۔

اسی طرح 22 قیراط سونے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جو بڑھ کر 1,10,495 روپے فی 10 گرام ہو گئی، جبکہ اس سے قبل یہ 1,08,127 روپے تھی۔ 18 قیراط سونا اب 90,471 روپے فی 10 گرام میں دستیاب ہے، جو پہلے 88,532 روپے تھا۔ سونے کے ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی زبردست تیزی دیکھی گئی۔ چاندی 4,737 روپے مہنگی ہو کر 1,46,633 روپے فی کلو پر پہنچ گئی، جو اس سے قبل 1,41,896 روپے فی کلو تھی۔

ملٹی کموڈیٹی ایکسچینج پر بھی سونا اور چاندی دونوں میں بڑھت درج کی گئی۔ خبر لکھے جانے تک، ایم سی ایکس پر 5 دسمبر 2025 کے معاہدے میں سونا 1.12 فیصد کی تیزی کے ساتھ 1,20,987 روپے فی 10 گرام پر جبکہ چاندی 1.56 فیصد کی اضافے کے ساتھ 1,46,600 روپے فی کلو پر ٹریڈ ہو رہی تھی۔ ایل کے پی سیکیورٹیز کے ماہر جتین تریویدی نے کہا کہ سونے کی قیمتوں میں تیزی کی بنیادی وجہ گزشتہ ہفتے ہوئی بڑی گراوٹ کے بعد شارٹ کورنگ ہے۔ ساتھ ہی، امریکی فیڈرل ریزرو کی آئندہ میٹنگ میں شرحِ سود میں 25 بیسس پوائنٹس کی ممکنہ کمی نے بھی سرمایہ کاروں کو پرامید کیا ہے۔

تریویدی کے مطابق، آنے والے دنوں میں سونا 1.20 لاکھ سے 1.24 لاکھ روپے فی 10 گرام کے دائرے میں رہ سکتا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونا اور چاندی چمک اٹھے۔ کومی ایکس پر سونا 1.03 فیصد کی تیزی کے ساتھ 4,023 ڈالر فی اونس جبکہ چاندی 1.67 فیصد کی اضافے کے ساتھ 48.14 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہو رہی تھی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

Netanyahu Invites Smit Machchhar for Independence Day: نیتن یاہو نے کیپٹن  اسمت مچھّار کو بتایا دنیا کا ہیرو، اسرائیل کے یوم آزادی پر خصوصی دعوت

انتہائی سنگین صورتحال کے باوجود کیپٹن اسمت مچھّار نے ہمت نہیں ہاری۔ انہوں نے طیارے…

16 minutes ago

Sanjay Nirupam: ممبئی میں سی جے پی احتجاج پر سنجے نروپم نے اٹھائے سوال، شیواجی پارک میں مظاہرے پر کارروائی کا مطالبہ

نئی دہلی : شیوسینا کے شندے دھڑے کے ترجمان سنجے نروپم نے گجرات میں یکساں…

23 minutes ago

Prime Minister Narendra Modi: پی ایم مودی نے انقلابی شیام جی کرشن ورما کو خراج عقیدت پیش کیا، کہا- ملک ان کی شجاعت کو کبھی نہیں بھولے گا

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ…

1 hour ago

India vs Brazil: بھارت کو برازیل کے ہاتھوں 4-0 سے شکست، سالٹ لیک اسٹیڈیم میں بلیو ٹائگرز نے دکھایا جواں مردی کا مظاہرہ

کولکاتا کے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے بین الاقوامی دوستانہ میچ میں برازیل نے…

11 hours ago

ملک کو 2029 تک منشیات سے پاک بنانے کا ہدف: امت شاہ

امت شاہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ 31 دسمبر 2029 تک مدھیہ پردیش…

12 hours ago