انٹرٹینمنٹ

Maharani 4 trailer release: مہارانی 4 کا ٹریلر ریلیز، اس بار دہلی کی کرسی کے لیے لڑیں گی بھارتی دیوی

بالی ووڈ اداکارہ ہماقریشی اپنی ویب سیریز مہارانی 4 کے ساتھ ایک بار پھر او ٹی ٹی پر طوفان برپا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اس کا نیا ٹریلر سوشل میڈیا پر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ اس سیزن میں پہلے سے زیادہ سیاسی سازشیں نظر آ رہی ہیں، لیکن بھارتی دیوی ہار ماننے والی نہیں  ہیں بلکہ دہلی کی کرسی تک پہنچنے کی کوشش کریں گی۔ مہارانی 4 کا نیا ٹریلر ریلیز ہو گیا ہے، جس میں اس بار بھارتی دیوی اکیلی نہیں بلکہ اپنے خاندان کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔ سیریز میں بھارتی سنگھ کی بیٹی اور بیٹے کی انٹری ہو چکی ہے۔ بھارتی سنگھ کی بیٹی کا کردار شویتا پرساد نے ادا کیا ہے، جو اپنی ماں کی وراثت کو آگے بڑھانے کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں۔ اس بار بھارتی دیوی دہلی کی راج گدی یعنی وزیر اعظم بننے کی جنگ لڑتی دکھائی دیں گی۔

دس سال پرانے کیس میں بھارتی دیوی کو پھنسانے کی کوشش

سیریز میں ایک نیا موڑ یہ ہے کہ دس سال پرانے کیس میں بھارتی دیوی کو پھنسانے کی کوشش کی جائے گی۔ اب بھارتی دیوی ان حالات سے کس طرح مقابلہ کرتی ہیں، یہ تو سیریز دیکھنے کے بعد ہی پتہ چلے گا۔مہارانی 4 کو سات نومبر سے سونی لِو پر اسٹریم کیا جائے گا۔ خاص بات یہ ہے کہ سیریز کو بہار اسمبلی انتخابات کے دوران ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چھ نومبر کو بہار میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ ہے اور سات نومبر سے ناظرین سیریز دیکھ سکیں گے۔ مہارانی کے ہر سیزن کی کہانی بہار کی سیاست پر مبنی رہی ہے، اس لیے انتخابی موسم میں ریلیز ہونے سے میکرز کو فائدہ ہو سکتا ہے۔

مہارانی کے تینوں سیزن کو ناظرین نے بے حد پسند کیا ہے

بتایا جاتا ہے کہ مہارانی کے تینوں سیزن کو ناظرین نے بے حد پسند کیا ہے۔ پہلے سیزن میں بھارتی دیوی اکیلی اقتدار اور خودداری کے لیے لڑتی دکھائی دی تھیں، لیکن اب ان کا پورا خاندان ان کے ساتھ ہے، جو بہار کی سیاست میں ہلچل مچا دے گا۔ البتہ بھارتی سنگھ کا بیٹا خود بہار کا وزیر اعلیٰ بننا چاہتا ہے، اس لیے بھارتی دیوی کو اپنے خاندان کے اندرونی اختلافات سے بھی لڑنا پڑے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Katerina Siniakova wins the Japan Open: کیٹرینا سنیاکووا نے جاپان اوپن کا خطاب جیتا، فائنل میں ایشلین کروگر کو ہرایا

چیک جمہوریہ کی ٹینس کھلاڑی کیٹرینا سنیاکووا نے فائنل میں امریکہ کی ایشلین کروگر کو…

28 minutes ago

Phased Shift Of Flights To Navi Mumbai Airport: ایئر انڈیا گروپ اور اڈانی ایئرپورٹس کا بڑا فیصلہ، نوی ممبئی ایئرپورٹ پر مرحلہ وار منتقل ہوں گی پروازیں

اڈانی ایئرپورٹ ہولڈنگز لمیٹڈ نے ایئر انڈیا گروپ کے اس منصوبے کا خیرمقدم کیا ہے۔…

1 hour ago

Swami Kailashanand Giri Navratri Sadhana: حیرت انگیز تپسیا…! 111 ڈگری درجہ حرارت میں بھی سوامی کیلاش آنند گری کی سادھنا جاری

ہریدوار میں آچاریہ مہامنڈلیشور سوامی کیلاش آنند گری مہاراج کی ساون کے بعد اب نوراتری…

1 hour ago

Important announcement by IndiGo and Adani Airports: نوی ممبئی ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کی توسیع کا منصوبہ، فروری 2027 سے شروع ہوگا نیا مرحلہ

انڈیگو چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روزانہ 12 بین الاقوامی پروازیں نوی…

1 hour ago