’مودی اسٹوری‘ پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دلیر مہندی بتاتے ہیں کہ کس طرح وزیر اعظم مودی نے ننکانہ صاحب کی یاترا کو آسان بنا کر سکھ برادری کو ایک بڑا تحفہ دیا ہے۔
پنجابی گلوکار نے کہا کہ برسوں سے لوگ ننکانہ صاحب جی کے درشن کے لیے جاتے رہے ہیں۔ پہلے اس کے لیے لوگوں کو لمبی قطاروں میں لگنا پڑتا تھا، درخواست دینی ہوتی تھی اور جانچ کے مختلف مراحل سے گزرنا پڑتا تھا، لیکن وزیر اعظم مودی نے کوریڈور کھول کر پورا ماحول ہی بدل دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب ننکانہ صاحب میں ماتھا ٹیکنے کا عمل اتنا آسان ہوگیا ہے، جیسے آپ دہلی میں ہی کسی مقام پر جا رہے ہوں۔ بس پکڑیں اور روانہ ہوجائیں، تمام کارروائی انتہائی آسان ہوگئی ہے۔ لوگوں کے دلوں میں پاکستان کے نام سے جو خوف پایا جاتا تھا، وہ اب بالکل ختم ہوگیا ہے۔ اس تبدیلی کو لے کر لوگوں، خاص طور پر سکھ برادری میں خوشی کی لہر ہے۔دلیر مہندی نے مزید کہا کہ لوگوں کے لیے پہلے ننکانہ صاحب کے درشن ایک دور کی خواہش کی طرح تھے، لیکن اب یہ سفر بہت آسان ہوگیا ہے۔ اب نہ درخواست دینے کی ضرورت ہے، نہ قطاروں میں کھڑے ہونے کی اور نہ ہی جانچ کے طویل مراحل سے گزرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے یہ بہت بڑا کام کیا ہے، جس کے لیے وہ ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
پاکستان کے پنجاب میں واقع ہے ننکانہ صاحب
واضح رہے کہ ننکانہ صاحب پاکستان کے صوبہ پنجاب میں واقع ایک مقدس شہر ہے۔ یہ سکھ مذہب کے بانی گرو نانک دیو جی کی جائے پیدائش ہے۔ یہ شہر لاہور سے جنوب مغرب کی جانب تقریباً 80 سے 91 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
1822 سکھ عقیدت مندوں کا جتھا پاکستان روانہ
اس سے قبل 22 نومبر کو گرو نانک دیو جی کے پرکاش پرو کے مقدس موقع پر پاکستان میں واقع تاریخی گردواروں کے درشن کے لیے 1822 سکھ عقیدت مندوں کا جتھا اتوار کو اٹاری واگھا سرحد کے راستے پاکستان روانہ ہوا تھا۔شرومنی گردوارہ پربندھک کمیٹی (ایس جی پی سی) کے دفتر سے عقیدت مندوں کو مذہبی جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ رخصت کیا گیا۔ اس موقع پر ’بولے سو نہال، ست سری اکال‘ کے نعروں اور ڈھول کی تھاپ سے پورا ماحول گونج اٹھا۔ مقدس گردواروں کے درشن کے لیے روانہ ہونے والے عقیدت مندوں میں زبردست جوش و خروش دیکھا گیا۔ایس جی پی سی کے مطابق پاکستان جانے کے لیے مجموعی طور پر 1828 عقیدت مندوں کے پاسپورٹ ویزا کے لیے بھیجے گئے تھے۔ ان میں سے پاکستانی سفارت خانے نے 1822 افراد کو ویزا جاری کیا، جبکہ 6 افراد کی درخواستیں مسترد کردی گئیں۔اس مذہبی جتھے کی قیادت ایس جی پی سی کی رکن بی بی پرمیندر کور پارٹی لیڈر کی حیثیت سے کر رہی ہیں۔ ان کے ساتھ مجلس عاملہ کے رکن رویندر سنگھ خالصہ، رکن گرنام سنگھ جسل، بی بی گرندر کور بھولووالا اور جنرل منیجر لکھبیر سنگھ چیف-85 بھی پاکستان روانہ ہوئے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان نوجوانوں کو مستقبل کی ضروریات کے مطابق…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے شریمد راج چندر جی کی جینتی کے موقع پر…
دوحہ میں اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے مقابلے میں انڈیا اے…
مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال نے منگل کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے…
جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں ’کوریا-انڈیا برج 2026‘ کا افتتاح کیا گیا، جہاں بہار…
نئی دہلی میں انڈو-ایجپٹ راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کے دوران ممتاز اسکالرز، مذہبی رہنماؤں اور ماہرین…