قومی

PM Modi Statement: اسکل ڈیولپمنٹ کو نئی پہچان دینے کی ضرورت، ہندوستان نوجوانوں کو مستقبل کے مواقع کے لیے تیار کر رہا ہے: وزیر اعظم مودی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز ہندوستان میں ہنرمندی کی ترقی (اسکل ڈیولپمنٹ) پر بڑھتی ہوئی توجہ کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ملک نوجوانوں کو مستقبل کی ضروریات کے مطابق تیار کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر کوششیں کر رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہنرمندی کے فروغ کو صرف ایک متبادل کے بجائے باوقار اور پسندیدہ کیریئر کے طور پر فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کیے گئے پیغام میں وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے کہا کہ ہندوستان اپنی ہنرمندی مہم کو عالمی سطح تک پہنچا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر مملکت جینت چودھری کے ایک مضمون کا حوالہ دیا گیا، جس میں ورلڈ اسکلز ایشیا 2027، پی ایم سیتو (PM-SETU) پہل اور صنعتوں سے منسلک تربیتی پروگراموں کا ذکر کیا گیا ہے۔ مضمون میں بتایا گیا ہے کہ محض ایک سال پہلے ہندوستان نے پہلی مرتبہ ورلڈ اسکلز ایشیا میں اپنا دستہ بھیجا تھا اور اب پہلی بار اس باوقار مقابلے کی میزبانی بھی ہندوستان کرے گا۔ اسے ملک کے ہنرمندی کے نظام کی بڑھتی ہوئی عالمی شناخت کا ثبوت قرار دیا جا رہا ہے۔

ہنرمندی پر مبنی تعلیم کو بھی ملنا چاہیے یکساں احترام

جینت چودھری نے اپنے مضمون میں کہا کہ ہندوستانی تہذیب میں ہمیشہ تخلیق کاروں اور ہنرمند کاریگروں کو عزت دی گئی ہے، لیکن آج بھی کئی خاندانوں میں ہنرمندی پر مبنی تعلیم کو ڈگری کے مقابلے میں دوسرا متبادل سمجھا جاتا ہے۔ حالانکہ کئی معاملات میں تکنیکی اور پیشہ ورانہ تربیت نوجوانوں کو روزگار اور پیشہ ورانہ کامیابی تک زیادہ تیزی سے پہنچا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ہنرمندی کے مقابلے کی میزبانی سے پورے ملک میں یہ پیغام جائے گا کہ عالمی سطح پر ہندوستانی نوجوانوں کی مہارت کتنی اہمیت رکھتی ہے۔

مصنوعی ذہانت کے دور میں ہنرمند افراد کی مانگ بڑھے گی

مضمون میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے بڑھتے ہوئے اثرات کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ مختلف مطالعات کے مطابق، جیسے جیسے کمپنیاں اے آئی کو اپنا رہی ہیں، اعلیٰ مہارت رکھنے والے ملازمین کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دوسری جانب حالیہ برسوں میں نئے فارغ التحصیل نوجوانوں کے لیے روزگار کی منڈی پہلے کے مقابلے میں زیادہ مسابقتی ہوگئی ہے۔ اے ڈی پی کی ’پیپل ایٹ ورک 2026‘ رپورٹ کے مطابق، ہندوستان میں 80 فیصد ملازمین ہفتے میں کئی مرتبہ اے آئی کا استعمال کرتے ہیں، جبکہ 41 فیصد ملازمین تقریباً روزانہ اس کا استعمال کرتے ہیں۔ سروے میں شامل تمام ممالک کے مقابلے میں یہ شرح سب سے زیادہ ہے۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ اے آئی پر مبنی معیشت میں ہندوستان کے پاس قائدانہ کردار ادا کرنے کا اہم موقع موجود ہے۔

2030 تک دنیا میں 17 کروڑ نئی ملازمتیں پیدا ہونے کا امکان

مضمون میں ورلڈ اکنامک فورم کے اس اندازے کا بھی حوالہ دیا گیا ہے، جس کے مطابق سال 2030 تک دنیا بھر میں 17 کروڑ نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی، جبکہ 9.2 کروڑ موجودہ ملازمتیں ختم ہوسکتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ہر 100 میں سے 59 ملازمین کو نئی تربیت کی ضرورت ہوگی۔ اس کے علاوہ، ’دی اکانومسٹ‘ میں شائع ایک مطالعے کے مطابق، اے آئی کی وجہ سے اب تک امریکہ میں تقریباً 10 لاکھ نئی ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں، جبکہ قریب 2 لاکھ روزگار متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں بڑی تعداد ایسے تکنیکی ماہرین، الیکٹریشنز اور ٹیکنیشنز کی ہے، جو ڈیٹا سینٹرز اور نئے ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور دیکھ بھال سے وابستہ ہیں۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ اے آئی صرف چیلنجز ہی نہیں، بلکہ بڑے پیمانے پر نئے مواقع بھی پیدا کر رہی ہے۔ ان مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے ہنرمند افرادی قوت کی ضرورت ہوگی۔

پی ایم سیتو پروگرام کے تحت ایک ہزار آئی ٹی آئی اداروں کو کیا جائے گا جدید

اسی سمت میں وزیر اعظم مودی نے گزشتہ سال پی ایم سیتو پروگرام شروع کیا تھا۔ تقریباً 60 ہزار کروڑ روپے کے اس پروگرام کا مقصد ملک بھر کے ایک ہزار صنعتی تربیتی اداروں (آئی ٹی آئی) کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ اب یہ اسکیم عمل درآمد کے مرحلے میں پہنچ چکی ہے اور 15 صنعتی کلسٹرز کے لیے سرمایہ کاری کے منصوبوں کو منظوری دی جاچکی ہے۔ ہر کلسٹر میں ایک اہم صنعتی شراکت دار کی شمولیت یقینی بنائی جائے گی۔ اسکیم کے تحت آئی ٹی آئی اداروں میں جدید ورکشاپس اور تجربہ گاہیں تیار کی جائیں گی، تاکہ صنعتوں کو ضرورت کے مطابق تربیت یافتہ افرادی قوت دستیاب ہوسکے اور نوجوانوں کو روزگار سے متعلق ہنر حاصل کرنے کے مواقع مل سکیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abdul Awwal

Recent Posts

South Korea Investment: بہار اور جنوبی کوریا کے درمیان تعاون میں ہوگا اضافہ، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی سے ترقی کے نئے راستے کھلنے کی امید

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں ’کوریا-انڈیا برج 2026‘ کا افتتاح کیا گیا، جہاں بہار…

1 hour ago

تصوف، امن اور رواداری کا عالمی پیغام دے سکتا ہے بھارت، مصر کے ساتھ مشترکہ روحانی وراثت کو فروغ دینے پر زور

نئی دہلی میں انڈو-ایجپٹ راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کے دوران ممتاز اسکالرز، مذہبی رہنماؤں اور ماہرین…

2 hours ago