قومی

India Expelled Canadian Diplomat: ہندوستان کا کناڈا کو سخت پیغام، ہائی کمشنر کو ہندوستان سے نکالا، 5 دنوں میں ملک چھوڑنے کا حکم

نئی دہلی: ہندوستان نے کناڈا کے جھوٹ اورسازش کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ہندوستان میں تعینات ایک سینئرکینیڈین سفارت کارکو ملک بدرکردیا۔ درحقیقت اس سے قبل وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے الزام لگایا تھا کہ خالصتانی دہشت گرد ہردیپ سنگھ ننجرکے قتل سے ہندوستانی حکومت کا تعلق ہے۔ کناڈا کی وزیرخارجہ میلانیا جولی نے پیرکے روزایک ہندوستانی سفارت کار کو ملک بدرکردیا۔ ہندوستان نے کناڈا کے اس مضحکہ خیزاقدام کا سختی سے جواب دیا ہے۔

وزارت خارجہ نے کہا، ’’ہندوستان میں کناڈا کے ہائی کمشنرکو آج طلب کیا گیا اورانہیں ہندوستان میں مقیم کناڈا کے سینئرسفارت کارکو ملک بدرکرنے کے حکومت ہند کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔‘‘ متعلقہ سفارت کارکو آئندہ پانچ دنوں میں ہندوستان چھوڑنے کو کہا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ہمارے اندرونی معاملات میں کناڈا کے سفارت کاروں کی مداخلت اورہندوستان مخالف سرگرمیوں میں ان کی شمولیت پرحکومت ہند کی بڑھتی ہوئی تشویش کو ظاہرکرتا ہے۔’

ہندوستان نے کناڈا کے الزامات کو مسترد کردیا
ہندوستان نے منگل کے روزکناڈا کی حکومت کے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا کہ وہ خالصتانی دہشت گرد ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں ملوث تھا۔ وزارت خارجہ نے انہیں “بے ہودہ” قرار دیتے ہوئے ایک بیان میں کہا: “ہم نے کناڈا کے وزیراعظم کا بیان ان کی پارلیمنٹ میں دیکھا ہے اوران کے وزیرخارجہ کے بیان کو مسترد کرتے ہیں۔” بیان میں کہا گیا ہے کہ “کناڈا کے وزیراعظم نے ہمارے وزیراعظم کے خلاف بھی اسی طرح کے الزامات لگائے تھے اورانہیں مکمل طورپرمسترد کردیا گیا تھا۔” وزارت خارجہ نے کہا کہ “ہم ایک جمہوری ملک ہیں، جس کا قانون کی حکمرانی کے لئے مضبوط عزم ہے۔” سخت الفاظ میں بیان میں کہا گیا کہ “ہم کناڈا حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی سرزمین سے کام کرنے والے تمام ہندوستان مخالف عناصرکے خلاف فوری اورمؤثرقانونی کارروائی کرے۔” وزارت خارجہ نے کہا، “اس معاملے پرکناڈا کی حکومت کی بےعملی ایک دیرینہ اورمسلسل تشویش رہی ہے۔”

جون میں ہوا تھا دہشت گرد نجـرکا قتل

واضح رہے کہ اسی سال جون مہینے میں خالصتانی حامی ہردیپ سنگھ نجّر کا قتل ہوگیا تھا۔ اس قتل سانحہ کے پیچھے ہندوستان کا ہاتھ ہے، کہتے ہوئے کناڈا کے ایک سینئرہندوستانی ہائی کمشنرکو کناڈا سے نکال دیا تھا۔ کناڈا کے اس الزام کو ہندوستان نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کناڈا میں کسی بھی تشدد میں ہندوستانی حکومت کے ملوث ہونے کے تمام الزامات بے بنیاد اور سیاست سے متاثرہیں۔ ظاہر ہے کہ ہردیپ سنگھ نجّرکو ہندوستان کی سیکورٹی ایجنسیوں نے بھگوڑا اور دہشت گرد قرار دے رکھا تھا۔ اس کے علاوہ این آئی اے نے دہشت گرد ہردیپ سنگھ نجّرپر 10 لاکھ روپئے کا انعام بھی اعلان کر رکھا تھا۔ ہردیپ سنگھ نجّرکی اسی سال 18 جون کو کناڈا کے سرّے میں گولی مارکرقتل کردیا گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Afghanistan- A Cat’s Freedom and A Girl’s Cage: افغانستان-ایک بلی کی آزادی اور لڑکی کا پنجرہ

طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…

1 hour ago

Dhanush and Nayanthara ignored each other: شادی کی تقریب میں دھنش اور نینتارہ نے ایک دوسرے کو کیا نظر انداز، ویڈیو وائرل

اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

2 hours ago

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

3 hours ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

4 hours ago