انٹرٹینمنٹ

Actor Vijay Antony’s Daughter Found Dead: مشہور تامل اداکار وجے انٹونی کی بیٹی  نےکی خودکشی، گھر پر پھندےسے لٹکی ملی لاش

Actor Vijay Antony’s Daughter Found Dead: تامل انڈسٹری کے مشہور اداکار اور موسیقار وجے انٹونی کی بیٹی کی موت ہوگئی ہے ۔ میرا نے منگل 19 ستمبر کی صبح چنئی میں خودکشی کر لی۔ میرا کی عمر 16 سال تھی۔ اطلاعات کے مطابق وہ صبح 3 بجے خاندان کے چنئی کے گھر میں پھندے سے لٹکی ملی ۔انہیں اسپتال لے جایا گیا۔ جہاں انہیں  ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق وہ ذہنی  پریشانی  کا شکار تھیں اوران کا علاج چل رہا تھا۔ وجے اور ان کے اہل خانہ نے ابھی تک اس دلخراش واقعہ کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

وجے کی بیٹی میرا  تھی ذہنی پریشانی میں

اطلاعات کے مطابق میرا کی لاش منگل کی صبح چنئی کے ٹینمپیٹ علاقے میں ان  کے گھر میں لٹکی ہوئی ملی۔ اطلاعات  کے مطابق میرا شہر کے ایک پرائیویٹ اسکول میں تعلیم حاصل  کر ہی تھیں اور وہ ڈپریشن کا شکار تھیں۔ قابل ذکر  بات یہ ہے کہ اب میرا کی موت کے معاملے میں ان کے تناؤ کے معاملے کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ یہ بھی اطلاع ہے کہ پولیس حکام ان  کی موت کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

وجے کی دو بیٹیاں ہیں

وجے نے اپنی بیوی فاطمہ وجے انٹونی کے ساتھ میرا کا استقبال کیا۔ اس جوڑے کی ایک بیٹی بھی ہے۔ جس کا نام لارا ہے۔ فاطمہ نامی  کےسوشل میڈیا اکاؤنٹ پر وجے، فاطمہ اور بیٹیوں کی ایک ساتھ تصویر ہے۔ یہ تصویر مئی 2022 میں پوسٹ کی گئی تھی۔  قابل ذکر بات یہ ہے کہ آپ کو بتاتے چلیں کہ وجے انٹونی تامل فلم انڈسٹری کے مشہور میوزک ڈائریکٹر اور اداکار ہیں۔ وجے تامل فلموں کے لیے مقبول  اور ہٹ گانے دینے کے بعد  انہوں نے اداکار ی میں بھی اپنے جوہر دکھائے۔ وہ اپنی ہدایت کاری کی مہارت کے لیے بھی جانے جاتے ہیں اور  وہ ایک پروڈیوسر بھی ہیں۔ ان کی اہلیہ فاطمہ وجے انٹونی ان کے پروڈکشن ہاؤس کا  سنبھالتی ہیں ۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Delhi School Incident: دہلی کے اسکول میں دردناک واقعہ، بارہویں جماعت کی طالبہ نے اسکول کیمپس میں لگائی آگ، موقع پر ہی موت

دہلی کے کرشنا نگر میں واقع سروودیہ بال ایوم بالیکا ودیالیہ میں بارہویں جماعت کی…

10 minutes ago

Priti Adani Calls For Skilled Talent: بھارت کے سیمی کنڈکٹر مشن کو مضبوط بنانے کے لیے ہنرمند افرادی قوت ضروری: پریتی اڈانی

اڈانی یونیورسٹی کی صدر نے صنعت اور تعلیمی اداروں کے درمیان اشتراک بڑھانے پر زور…

12 minutes ago

India Russia Trade: بھارت اور روس کا 2030 تک دو طرفہ تجارت 100 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف

وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر ولادیمیر پوتن نے اقتصادی تعاون اور باہمی سرمایہ کاری…

1 hour ago