قومی

UP Municipal Elections: بی جے پی ریاستی صدر بھوپیندر سنگھ چودھری نے بتایا یوپی میں کب ہوں گے بلدیاتی الیکشن

UP Municipal Elections: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) صدربھوپیندرسنگھ چودھری مرزا پور پہنچنے پرمیڈیا اہلکاروں سے بات کرتے ہوئے یوپی بلدیاتی الیکشن سے متعلق بڑا اشارہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوپی بلدیاتی انتخابات حکومت بنانے اوربگاڑنے کا الیکشن نہیں ہے۔ پارٹی اپنے کارکنان کی محنت اورترقیاتی کاموں کی بدولت بہترکارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کا کام بلدیاتی حلقوں میں ہو رہا ہے۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ میونسپل کارپوریشن الیکشن اپریل کے آخری ہفتے میں ہوسکتے ہیں۔

بلدیاتی الیکشن سے متعلق انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی تیاری دسمبرمیں ہی تھی، مگرسماجوادی پارٹی کی وجہ سے معاملہ عدالت میں چلا گیا۔ اب کمیشن کی رپورٹ کے بعد لگ رہا ہے کہ اپریل کے آخری ہفتے میں الیکشن ختم کرایا جاسکتا ہے۔ بھوپیندرسنگھ چودھری نے سماجوادی پارٹی پرجم کر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ جومجرم مافیا ہیں، وہ سماجوادی کے وقت کی پناہ کے دیئے ہوئے گناہ ہیں۔

 بھوپیندر سنگھ چودھری دو روزہ دورے پر مرزا پور پہنچے ہیں۔ انہوں نے جمعرات کو کابینی وزیرسوتنتردیوسنگھ کے گاؤں پہنچ کران کی ماں کی موت پرتعزیت پیش کرنے کے بعد رات میں آشٹ بھجا گیسٹ ہاؤس میں قیام کیا۔ انہوں نے زیرتعمیر وندھیہ کاریڈورکا جائزہ لیا۔

سماجوادی پارٹی پر کی تنقید

بی جے پی کے ریاستی صدر بھوپیندر سنگھ چودھری نے بی جے پی دفتر بروندھا کچار پہنچے، جہاں انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی پر جم کر تنقید کی۔ امیش پال قتل سانحہ سے متعلق انہوں نے کہا کہ مجرم اور مافیا سماجوادی پارٹی کے دوراقتدار کے گناہ ہیں۔ بی جے پی میں مافیا کو پناہ نہیں دیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مافیا اور مجرمین کے خلاف قانون کا راج قائم کرنے کے لئے پابند عہد ہے۔ ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرم کرنے والوں کے خلاف بغیر کسی بھید بھاؤ کے سخت سے سخت کارروائی کی جارہی ہے۔ قانون کا راج قائم کرنے کے لئے کام کیا جا رہا ہے۔ چودھری نے کہا کہ سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس کے عزم کے ساتھ ہی بی جے پی نے انتخابی منشور میں جو بھی کہا ہے، اس کو پورا کرنے کا کام کیا جا رہا ہے۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

7 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

9 hours ago