-بھارت ایکسپریس
گورکھپور: اترپردیش کے گورکھپورضلع کے پپرولی میں 9 مارچ کو وراٹ کشتی دنگل مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ ’بلاک کیسری ‘، ’بلاک کمار‘ اور’بلاک ویرابھیمنیو‘ کے خطابی مقابلے کا انعقاد صبح 11 بجے شروع ہوا۔ اس دنگل مقابلے کا خطابی مقابلہ دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں لوگ پہنچے تھے۔
اس خطابی مقابلے میں محمد اظہرعرف گولو نے متھلیش کمار کو پوائنٹ کی بنیاد پرہراکربلاک کیسری کا خطاب اپنے نام کیا۔ متھلیش کمار نے اس مقابلے میں دوسرا مقام حاصل کیا۔ جبکہ اندرجیت کمارنے تیسرا مقام حاصل کیا۔
’بلاک کمار ‘ کے لئے خطابی مقابلہ آشوتوش کمار اور ستیم پہلوان کے درمیان تھی۔ اس دنگل میں آشوتوش کمارنے ستیم کو ہرا کر’بلاک کمار‘ کا خطاب اپنے نام کیا۔ اس مقابلے میں ستیم پہلوان دوسرے مقام پر اوردرگا پہلوان تیسرے نمبرپررہے۔ اس کے علاوہ ’بلاک ویرابھیمنیو‘ کے خطابی مقابلے میں نہال پہلوان کا مقابلہ برجیش پال سے تھا، جہاں نہال نے برجیش پال کو شکست دے کر خطاب جیتا۔
دنگل مقابلے کا انعقاد نیشنل پہلوان شیلیش یادو نے کیا۔ اس دنگل مقابلے میں انٹرنیشنل پہلوان امرناتھ یادو، قومی پہلوان اوم پرکاش رائے، گردھاری پہلوان، رما شنکرپہلوان، گاما پہلوان، اوپیندر پہلوان، چندرشیکھر پہلوان، راشد پہلوان، ضلع پنچایت رکن اودھ نارائن یادواورقومی پہلوان اور دنگل مقابلے کے آرگنائزرستبیرسنگھ یادو نے مقابلے میں پہلا مقام حاصل کرنے والے پہلوانوں کو ۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والوں کو گدا اور نقد انعام سے نوازا گیا، سلور(چاندی) اوربرانز(کانسہ) کے فاتحین کو شیلڈ اورنقد انعام سے نوازا گیا۔
-بھارت ایکسپریس
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…