-بھارت ایکسپریس
Bheed Trailer launch: کورونا کے دوران لگنے والے لاک ڈاؤن کی یادیں لوگوں کے ذہن میں آج بھی تازہ ہیں۔ چھوٹے بڑے تمام شہرون میں رہنے والے کام کرنے والے لوگوں نے اس دوران کن مشکلات کا سامنا کیا یہ سوائے ان کے کوئی دوسرا نہیں سمجھ سکتا۔ اب لاک ڈاؤن کے انہیں دنوں کو انوبھو سنہا نے اپنی فلم ‘بھیڑ’ کا موضوع بنایا ہے۔ آج اس فلم کا ٹریلر جاری ہوگیا ہے۔
ٹریلر میں بھومی پیڈنیکر، راج کمار راؤ، پنکج کپور، دیا مرزا، آشوتوش رانا اور کرتیکا کامرا دکھائی دے رہے ہیں۔ فلم کے ٹریلر کو دیکھ کر لاک ڈاؤن کا وہ دردناک منظر یا د آجاتا ہے، جب نیوز چینلوں پر سینکڑوں کلو میٹر پیدل چل رہے لوگوں کے پیروں کے چھالے اور کہیں ٹرین کی پٹریوں پر سوئے لوگوں کی موت کی درد ناک خبریں دیکھنے اور سننے کو مل رہی تھیں۔
فلم کے ٹریلرمیں نظرآئی شاندار ہدایت کاری
فلم بھیڑ میں اس کے ڈائریکٹر انوبھو سنہا کی ہدایت کاری کی جھلک صاف دکھائی دے ہی تھی۔ وہیں فلم میں ایک ڈائیلاگ آتا ہے مجھے یہ انڈیا کے پارٹیشن (تقسیم ہند) کی طرح نظرآرہا ہے، ایک دن اچانک ان لوگوں کو معلوم ہوا کہ ان کے گھر وہاں ہیں ہی نہیں، جہاں یہ رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ آشوتوش رانا کا ڈائیلاگ، ‘یہاں سب کے اوقات کی باؤنڈری لائن سیٹ کر دی گئی ہے۔ جہاں ہمارے ماں بابو جی اپنا اپنا کورونا لے کرلیٹیں گے۔’ اس ڈائیلاگ سے فلم کی اسکرپٹ اورہدایت کاری کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
2 منٹ 39 سیکنڈ میں نظرآیا لاک ڈاؤن کا درد
ڈائریکٹر انوبھو سنہا کی فلم ‘بھیڑ’ کا ٹریلر 2 منٹ 39 سیکنڈ کا ہے۔ ٹریلر میں دکھایا گیا منظرکافی دردناک ہے۔ ٹریلر میں کورونا کے سبب ہندوستان میں لگے لاک ڈاؤن کے وقت نقل مکانی کرتے ہوئے لوگوں کے ساتھ ان کی اوقات کے علاوہ ان کے ذات پات اور مذہب کو دیکھ کر ہوئے بھید بھاؤ اور انسانی پہلوؤں کو دکھانے کی کوشش کی تعریف کرنی ہوگی۔ حالانکہ سوشل میڈیا پر ٹریلر کو دیکھ کر لوگ کہہ رہے ہیں کہ پورے ٹریلر میں کوئی بھی ماسک پہنے ہوئے نہیں نظرآیا ہے۔ فلم 24 مارچ کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔
-بھارت ایکسپریس
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…