قومی

IIT Kanpur سے ریلائنس لائف سائنسز کو ملا جین تھیریپی ٹیکنا لوجی لائسنس

IIT Kanpur: ریلائنس لائف سائنسز پرائیویٹ لمیٹیڈ کو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کانپور سے جین تھیریپی کے لئے لائسنس ملا ہے، جس میں کئی طرح کی آنکھوں کی مختلف بیماریوں کا علاج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بہت سی موروثی بیماریاں ناقص جین کی وجہ سے ہوتا ہے۔ ‘جین تھیریپی’ جین کو بدلنے کا ایک طریقہ ہے، جس سے اس طرح کے کئی عوارض کے علاج کے لئے جین کے ایک فعال ورژن سے اسے تبدیل کیا جاتا ہے۔ یہ پہلی بار ہے جب جین تھیریپی سے متعلق ٹیکنالوجی کو کسی تعلیمی ادارے سے تیارکرکے منتقل کیا گیا ہے اورہندوستان میں کسی کمپنی کو دیا گیا ہے۔ ریلائنس لائف سائنسز آئی آئی ٹی کانپورسے جین تھیریپی  ٹیکنالوجی کو ایک دیشی مصنوعات کے طور پر تیار کرے گا۔

 آئی آئی ٹی کانپور اور ریلائنس لائف سائنسز کے درمیان ٹکنا لوجی لائسنسنگ کے معاہدے پر آج ایک تقریب کے دوران باضابطہ طورپردستخط کئے گئے۔ اس موقع پرپروفیسرابھے کرندیکر (ڈائریکٹر آئی آئی ٹی کانپور) اورکے وی سبرامنیم (لائسنس یافتہ اورریلائنس لائف سائنسزکے چیئرمین) موجود تھے۔

اس کے علاوہ اس موقع پرموجود دیگرافراد میں پروفیسرانکش شرما (پی آئی سی، اینوویشن اینڈ انکیوبیشن)، پروفیسرامیتابھ بندھوپادھیائے (سربراہ، بی ایس بی ای ڈپارٹمنٹ)، آئی آئی ٹی کانپور پروفیسر جے دھرن گری دھر راؤ (بی ایس بی ای ڈپارٹمنٹ)، ڈاکٹر وینکٹ رمنا (سی ایس او) اورپروین شرما (جنرل مینیجر)، ریلائنس لائف سائنسز بھی موجود تھے۔

آئی آئی ٹی کانپورکے شعبہ حیاتیاتی سائنس اوربائیو انجینئرنگ کے جے دھرن گریدھرراؤ اورشبھم موریہ نے ایک جاندارکے جین کو تبدیل کرکے جینیاتی بیماری کے علاج کے لئے پیٹنٹ شدہ تکنیک تیارکی ہے۔

  -بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

JPC Meeting: جے پی سی میٹنگ میں داؤدی بوہرہ برادری نے خود کو وقف بورڈ کے دائرے سے باہر رکھنے کا کیا مطالبہ، جانئے تفصیلات

سینئر وکیل ہریش سالوے اور دیگر نمائندوں نے داؤدی بوہرہ برادری کے مذہبی عقائد اور…

6 hours ago

Sharda Sinha Death: لوک گلوکارہ شاردا سنہا کا انتقال، سی ایم نتیش ہوئے جذباتی

مشہور لوک گلوکارہ شاردا سنہا کی حالت کئی دنوں سے تشویشناک تھی۔ موصولہ اطلاع کے…

6 hours ago

Salman Khan threatened: کرناٹک کا نکلا سلمان خان کو دھمکی دینے والا شخص، گرفتاری کیلئے ممبئی پولیس کی ٹیم روانہ

بابا صدیقی کی افطار پارٹیوں کو ہندوستان کی تفریحی راجدھانی میں ہائی پروفائل پروگراموں میں…

9 hours ago