قومی

JioThings Smart Utility Platform: بہار میں نصب کئے جائیں گے 10 لاکھ اسمارٹ بجلی میٹر، جیوتھنگس اور EESL کے درمیان ہوئی شراکت داری

جیوتھنگس اسمارٹ یوٹیلیٹی پلیٹ فارم اوراینرجی ایفیشیئنسی سروسزلمیٹڈ (ای ای ایس ایل) نے بہار میں 10 لاکھ اسمارٹ پری پیڈ بجلی کے میٹرنصب کرنے کے لئے شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ فرانسیسی الیکٹرک یوٹیلیٹی فرم ای ڈی ایف بھی ان اسمارٹ پری پیڈ بجلی کے میٹرنصب کرنے میں تعاون کرے گی۔

جیوتھنگس اسمارٹ یوٹیلیٹی پلیٹ فارم نے اسمارٹ میٹر کو این بی- آئی او ٹی فعال بنایا ہےاور یہ 4 جی/ایل ٹی ای ٹیکنالوجی پرکام کریں گے۔  ہندوستان کے وزارت توانائی نے ملک بھر میں 250 ملین اسمارٹ میٹر نصب کرنے کا ہدف مقررکیا ہے۔

جیو پلیٹ فارمز لمیٹیڈ کے سی ای او کرن تھامس نے اپنے مشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا، “ہمارا ماننا ہے کہ اسمارٹ یوٹیلیٹی پلیٹ فارم کی جدید ٹیکنالوجی توانائی کے شعبے میں بے شمار فوائد لے کرآئے گی۔ اس کا مقصد انٹرپرائززکو جدید ترین، پلگ اینڈ پلے، اسمارٹ سالیوشنس کے ساتھ کاروباری اداروں (انٹرپرائزز) کو با اختیار بنانا ہے تاکہ وہ اسمارٹ آئی اوٹی سالیوشنس کو تیزی سے اپناسکیں۔

 ای ای ایس ایل کے ترجمان نے کیا کہا؟

وہیں اینرجی ایفیشئنسی سروسیز لمیٹیڈ کے ترجمان نے کہا کہ اسمارٹ میٹرنگ وہ  محور ہے، جس کے گرد ہندوستان کی توانائی کی حفاظت اورصارفین پر مبنی مارکیٹ کا اگلا باب لکھا جائے گا۔ جیو کے طورپرآئی اوٹی پارٹنرپا کر ہمیں بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے اور ہم اس کامیابی کے ساتھ اس بات سے متعلق مطمئن ہیں کہ آئندہ نسل کی کمیونیکیشن ٹکنا لوجی (مواصلاتی ٹیکنالوجی) یعنی 5جی اسمارٹ میٹرنگ شروع ہوگی۔

  -بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Mamata Banerjee’s statement: ابھجیت دیپکے کو حراست میں لیے جانے پر ممتا بنرجی بولیں، ’گھبراؤ مت، ابھی دیدی آپ کے ساتھ ہے‘

ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’دہلی پولیس…

1 hour ago

Union Home Minister Amit Shah: پنجاب میں منشیات اور گینگسٹر ازم پر گھری ’عآپ‘ حکومت، وزیر داخلہ امت شاہ نے قانون و انتظام پر اٹھائے سوالات

پنجاب میں منشیات کے کاروبار، گینگسٹر ازم اور بڑھتے جرائم کو لے کر سیاسی گھمسان…

2 hours ago

IND vs ZIM Series: صرف 133 رنز کی دوری، ٹوٹ جائے گا دنیا بھر کا ریکارڈ! اسمرتی مندھانا کے تاریخی کارنامے پر سب کی نظریں

بھارتی کپتان اسمرتی مندھانا ٹی 20 انٹرنیشنل میں 5,000 رنز مکمل کرنے سے صرف 133…

2 hours ago

Bihar MLC Election: پی کے کی انٹری اور اننت سنگھ کی بغاوت، بہار قانون ساز کونسل کی 8 نشستوں پر انتخابات سے پہلے سیاسی ہلچل تیز

پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی نے تمام 8 نشستوں پر امیدوار اتارے ہیں، پٹنہ…

3 hours ago