-بھارت ایکسپریس
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ الائنس کی بدھ کے روز ہونے والی میٹنگ ملتوی ہوگئی ہے۔ کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے دہلی میں 6 دسمبر کو یہ میٹنگ بلائی تھی۔ بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار، مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور یوپی کے سابق وزیراعلیٰ اورسماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے میٹنگ میں شامل ہونے سے انکار کردیا تھا۔ اس کے علاوہ یہ بھی خبر آرہی تھی کہ جھارکھنڈ کے وزیرا علیٰ ہیمنت سورین نے بھی انڈیا الائنس کی میٹنگ میں شامل ہونے سے انکار کردیا تھا۔
دراصل، اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران مسلسل سیٹ تقسیم سے متعلق انڈیا اتحاد کی میٹنگ بلانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ حالانکہ کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے 5 ریاستون میں الیکشن کا حوالہ دے کراسے ملتوی کردیا تھا۔ اتوار کو چار ریاستوں میں آئے نتائج کے درمیان ملیکا ارجن کھڑگے نے 6 دسمبر کو انڈیا اتحاد کی میٹنگ بلائی تھی۔ پانچ ریاستوں میں صرف تلنگانہ میں کانگریس کو جیت ملی ہے جبکہ مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ کے علاوہ میزورم میں بھی کانگریس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
کئی لیڈران نے میٹنگ میں آنے سے کیا انکار
اپوزیشن جماعت کے لیڈران ممتا بنرجی، نتیش کمار، اکھلیش یادو اور ہیمنت سورین نے میٹنگ میں شامل ہونے سے انکار کردیا تھا۔ نتیش کمار کی جگہ جے ڈی یو کی طرف سے للن سنگھ اور سنجے جھا جبکہ سماجوادی پارٹی کی طرف سے رام گوپال یادو کی شرکت کا امکان ظاہرکیا گیا تھا۔ حالانکہ اب ملیکا ارجن کھڑگے نے اس میٹنگ کو ملتوی کردیا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…