قومی

Azam Khan News: ایس پی لیڈر اعظم خان کے گھر پر محکمہ انکم ٹیکس کا چھاپہ، 6 مقامات پر چھاپے جاری

Azam Khan News: انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے بدھ کو اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر لیڈر اور سابق کابینہ وزیر اعظم خان کے گھر پر چھاپہ مارا۔ بدھ کی صبح سویرے یوپی اور مدھیہ پردیش میں اعظم خان کے کئی مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ کارروائی مسلسل جاری ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ رام پور، میرٹھ، غازی آباد، سہارنپور، لکھنؤ اور سیتا پور سمیت کئی شہروں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

یہ چھاپہ محمد علی جوہر ٹرسٹ سے متعلق بتایا جارہا ہے۔ لکھنؤ کے ریور بینک علاقے میں اعظم کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا گیا ہے۔ چھاپوں میں کیا ملا ہے یہ ابھی تک واضح نہیں ہے۔ لیکن ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے پاس اعظم خان سے متعلق بہت سے ان پٹ تھے۔ جن کی بنیاد پر یہ کارروائی کی گئی ہے۔

انکم ٹیکس ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم خان کے احاطے سے محمد علی جوہر ٹرسٹ سے متعلق کئی دستاویزات اور الیکٹرانک آلات ضبط کیے گئے ہیں۔ ان میں کئی اہم لین دین کی تفصیلات ملنے کا امکان ہے۔ آئی ٹی ٹیم صبح تقریباً 7 بجے رام پور میں اعظم خان کے گھر پہنچی۔اعظم خان کے گھر کے باہر محکمہ انکم ٹیکس کی درجن بھر گاڑیوں کا قافلہ دیکھا جا سکتا ہے۔
اعظم خان کے قریبی لوگوں کے خلاف بھی کارروائی کی جاری ہے

اطلاعات کے مطابق حکومت ہند کی وزارت خزانہ کے حکم پر انکم ٹیکس  ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم رام پور میں سابق وزیر اور سماج وادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان کے گھر پر صبح سے ہی چھاپے ماری ۔ ذرائع کے مطابق  سماج وادی لیڈر اعظم خان کے قریبی  مانے جانے  والے نصیر خان کے گھر پر بھی انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے  چھاپے  جاری ہے ۔ نصیر خان چمروہا سے  سماج وادی پارٹی ایم ایل اے ہں اور اعظم خان  کے جوہر ٹرسٹ میں اہم پوسٹ (عہدیدار) پر ہیں۔

مرکزی سیکورٹی فورسز نے اعظم کے گھر کو گھیرے میں لے لیا
 ٹیکس ٹیم کے ساتھ خواتین پولیس فورس میں موجود ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اعظم خان کے محمد علی جوہر ٹرسٹ کے ذریعہ  سال 2006 میں رام پور میں محمد علی جوہر یونیورسٹی  قائم کی گئی تھی۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

52 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

1 hour ago