Bharatpur Accident: راجستھان کے بھرت پور میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں 11 لوگوں کی موت ہو گئی، جب کہ 12 لوگ شدید زخمی ہو گئے۔ ان زخمیوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ حادثہ این ایچ 21 پر واقع لکھن پور تھانہ علاقے کے ہنترا پل پر پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق عقیدت مندوں کو لے کر بس گجرات سے اتر پردیش کے متھرا کے لئے جا رہی تھی۔ بس میں تقریباً 60 مسافر سوار تھے ۔اس حادثہ میں 11 لوگوں کی موت ہوگئی۔ ۔یہ حادثہ صبح 5:30 بجے کا بتایا جا رہا ہے۔ حادثے کے بعد موقع پر چیخ پکارمچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں : دہلی میں ‘میڈیا اویسس’ کے ذریعے سعودی عرب نے وژن 2030 کے کلیدی منصوبوں کے تحت ترقی کے ماڈل کی نمائش کی
ذرائع کے مطابق مسافروں سے بھری بس بھاو نگر سے متھرا جانے کے لیے جا رہی تھی۔ اس حادثے میں مرنے والوں میں چھ خواتین اور پانچ مرد شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق تمام مرنے والے اور زخمی بھاو نگر کے رہنے
والے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک نامعلوم گاڑی نے کھڑی بس کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی لکھن پور، ندبائی، ہالینا، ویر پولیس اسٹیشن سمیت پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔
یہ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ دھماکے کی آواز دور دور تک پہنچ گئی۔ دھماکے کی آواز سن کر آس پاس کے لوگ موقع پر پہنچ گئے اور بس میں پھنسے مسافروں کو نکالا۔ اطلاع ملتے ہی ندبائی تھانہ پولیس بھی موقع پر پہنچی اور تمام زخمیوں اور مرنے والوں کو آر بی ایم ضلع اسپتال پہنچایا۔ اطلاع ملی ہے کہ مسافر گجرات کے بھاو نگر سے متھرا ورنداون جانے کے لیے ایک پرائیویٹ بس میں آرہے تھے کہ ہنتارا پل کے قریب ان کی بس خراب ہوگئی۔ بس خراب ہونے کے بعد کچھ مسافر نیچے اتر کر بس کے قریب نیچے کھڑے ہو گئے اور کچھ مسافر بس میں ہی بیٹھے رہے۔ تبھی تیز رفتاری سے آنے والے ٹریلر نے ان کی بس کو ٹکر مار دی۔
بھارت ایکسپریس
کھرگے نے کہا کہ جھارکھنڈ میں پی ایم مودی کی تقریر ایک جملہ ہے۔ ان…
جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ملک کی سب سے بڑی جانچ ایجنسی سینٹرل بیورو…
یو پی مدرسہ ایکٹ کو برقرار رکھتے ہوئے ، سپریم کورٹ نے توثیق کردی ہے…
قرآن کانفرنس میں احکام قرآن کی خلاف ورزی کیوں ؟ کیا مراقبہ کے لحاظ سے…
سی ایم ای پونے، 1943 میں قائم ایک باوقار ملٹری انسٹی ٹیوٹ، اس منفرد تقریب…
نیشنلسٹ موومنٹ کے رہنما دیولت باہسیلی نے کہا کہ "اگر دہشت گردی کا خاتمہ ہو…