بھارت ایکسپریس۔
حال ہی میں محکمہ انکم ٹیکس نے سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈراورسابق وزیراعظم خان کے کئی مقامات پرچھاپہ ماری کی تھی۔ اس حوالے سے اعظم خان نے بتایا تھا کہ ان کے گھرپر چھاپے سے انکم ٹیکس کوکچھ نہیں ملا تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان کے کن کن رشتہ داروں اورقریبی لوگوں کے گھروں پرچھاپے مارے گئے۔ تاہم اب یہ اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے غازی آباد میں ان کی منہ بولی بیٹی ایکتا کوشک کے گھرپرچھاپہ مارا ہے۔ اس طرح سے وہ سوشل میڈیا پراچانک سرخیوں میں آگئی ہیں اوراب لوگ ان کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننا چاہتے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق، غازی آباد کے پاش علاقے راج نگرمیں محکمہ انکم ٹیکس نے جس گھرپرچھاپہ مارا ہے، اس کی مالک ایکتا کوشک ہیں۔ ایکتا کوشک اعظم خان کی منہ بولی بیٹی ہیں۔ ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس کی ٹیم نے چارروزتک ان کے گھرپرچھاپہ مارا۔ اس دوران ایکتا کوشک کی ٹیم نے 100 سے زیادہ سوالات پوچھے۔ نقدی اور زیورات کے علاوہ، انکم ٹیکس ٹیم نے اپنے ساتھ کئی اہم دستاویزات بھی لئے ہیں، جن کی وہ چھان بین کرے گی۔
اعظم خان کے بہت قریب ہیں ایکتا کوشک
ایکتا کوشک بھی اعظم خان سے قربت کی وجہ سے محکمہ انکم ٹیکس کے رڈارمیں آگئیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایکتا کوشک ان کے چھوٹے بیٹے ادیب خان کے ساتھ پڑھتی تھیں اوراعظم خان بھی ان کو اپنی منہ بولی بیٹی کے طورپرمانتے ہیں۔ اعظم خان اتوارکو جب غازی آباد پہنچے تومیڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ایکتا کوشک ان کی بیٹی کی طرح ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اگران کی حقیقی بیٹی ہوتی توبھی شاید وہ اتنی خدمت نہ کرپاتی، جتنی ایکتا کوشک نے کی ہے۔ اعظم خان بتاتے ہیں کہ جب ان کی اہلیہ بیمارتھیں توایکتا کوشک نے اسپتال میں ان کی خوب خدمت کی۔ دوسری جانب انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایکتا کوشک بھی جوہرٹرسٹ سے وابستہ ہیں۔ اسی لئے محکمہ انکم ٹیکس نے ان کے گھرپربھی چھاپہ مارا اورچھاپہ چاردن تک جاری رہا۔ انکم ٹیکس ٹیم نے ان کے گھرسے دستاویزات بھی برآمد کرلئے ہیں اوراب محکمہ ان کے خلاف مزید کارروائی کرنے کی تیاری کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نوح تشدد معاملے میں کانگریس رکن اسمبلی مامن خان کو 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیجا گیا، ایس آئی ٹی نہیں پیش کرسکی ثبوت
پریتوش شرما کی بہوکا نام ہے ایکتا کوشک
ایکتا کوشک غازی آباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سابق انجینئرپریتوش شرما کی بہوبھی ہیں۔ پریتوش شرما نے 2009 میں وی آرایس لیا تھا اوراپنا رئیل اسٹیٹ کا کاروبارشروع کیا تھا، جس میں انہیں بہت زیادہ منافع ملا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ وہ کانگریس کے بھی قریب تھے۔ تواس کا انہیں بھی فائدہ ہوا اوراعظم خان سے قربت کی وجہ سے انہیں بھی فائدہ ہوا کیونکہ جب پریتوش شرما نے اپنا کاروبارشروع کیا۔
بھارت ایکسپریس۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…