Jharkhand:جھارکھنڈ میں گریڈیہ کے پچمبا تھانہ علاقے کے ہنڈاڈیہ میں منگل کو ایک دردناک حادثے میں تالاب میں ڈوبنے سے چار لڑکیوں کی موت ہو گئی۔ اس حادثہ میں ابھی سب دو لڑکیوں کے نام سامنے آئے ہیں۔ مرنے والوں میں اوم پرکاش رانا کی 17 سالہ بیٹی سندھیا کماری اور 15 سالہ دیویا کماری شامل ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ابھی تک مزید دو لڑکیوں کے نام سامنے نہیں آئے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس حادثے میں پوجا کماری نامی لڑکی کسی طرح خود کو بچانے میں کامیاب ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق ہنڈاڈیہ گاؤں کی پانچ لڑکیاں کرما پوجا کرکے دوران نہانے کے لیے پچمبا کے بدھواہار تالاب پر گئی تھیں۔ تالاب پانی سے کافی بھرا ہواتھا ۔ اس دوران پانچوں لڑکیاں گہرے پانی میں ڈوبنے لگیں۔
ڈاکٹر نے چار لڑکیوں کو مردہ قرار دے دیا
جب تک لڑکیوں کو بچانے کی آواز لوگوں تک پہنچی، چار لڑکیاں ڈوب چکی تھیں۔ اس دوران کسی طرح مقامی لوگوں کو واقعہ کی اطلاع ملی اور وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ تالاب پر پہنچ گئے۔ اس کے بعد پانچوں لڑکیوں کو تالاب سے باہر نکال کر اسپتال لے جایا گیا۔ وہاں ڈاکٹروں نے چار لڑکیوں کو مردہ قرار دے دیا۔ جب کہ ایک بچی کا علاج جاری ہے۔ اس دوران ان کے گھر والے بھی وہاں پہنچ گئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سنجے رانا، پچمبا تھانہ انچارج مکیش دیال سنگھ، جے ایم ایم کے ضلع صدر سنجے سنگھ سمیت کئی رہنما بھی صدر اسپتال پہنچے۔ ذرائع کے مطابقدو متوفی لڑکیاں دیویا اور سندھیا دھنور کے لال بازار کے رہنے والے اوم پرکاش رانا کی بیٹیاں تھیں۔ اور وہ کرما پوجا کے لیے ہنڈیہ میں اپنے ماموں بجرنگی شرما کے گھر آئی تھی۔
بھارت ایکسپریس
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…