بھارت ایکسپریس۔
Imran Masood Joins Congress: سابق بی ایس پی لیڈراورسینئرمسلم رہنما عمران مسعود ہفتہ کے روز(7 اکتوبر) کوکانگریس میں شامل ہوگئے۔ دہلی میں تنظیمی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کی موجودگی میں انہوں نے کانگریس کی رکنیت حاصل کی۔ اس موقع پر یوپی کے ریاستی صدر اجے رائے بھی موجود رہے۔ عمران مسعود پہلے کانگریس میں ہی تھے۔ تاہم سال 2022 اسمبلی انتخابات سے قبل انہوں نے کانگریس پارٹی چھوڑ دی تھی۔
کانگریس پارٹی سے استعفیٰ دینے کے بعد عمران مسعود سماجوادی پارٹی میں شامل ہوگئے تھے، لیکن وہاں بھی وہ زیادہ دنوں تک نہیں رہے اور اسمبلی انتخابات کے بعد وہ بی ایس پی میں چلے گئے تھے۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کی تعریف کرنے پرحال ہی میں بی ایس پی سربراہ اوریوپی کی سابق وزیراعلیٰ مایاوتی نے ڈسپلن شکنی کے الزام میں انہیں پارٹی سے نکال دیا تھا۔
لوک سبھا الیکشن لڑنے سے متعلق کیا یہ دعویٰ
عمران مسعود نے راہل گاندھی کواصلی ہیرو بتاتے ہوئے کہا ہے کہ راہل گاندھی ہی بی جے پی کو روک سکتے ہیں۔ انہوں نے رکنیت حاصل کرنے سے پہلے کہا تھا کہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس چھوڑکرسماجوادی پارٹی میں جاکروہ مطمئن تھے، لیکن بات نہیں بن پائی۔ اکھلیش یادونے ان سے کئے وعدے پورے نہیں کئے۔ کانگریس لیڈرعمران مسعود نے کہا کہ الیکشن کے دوران حامیوں کا بہت دباؤ تھا، اس لئے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ لیا تھا۔ پھربی ایس پی میں آگئے اورانہوں نے خود ہی معطل کردیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کا مستقبل کافی اچھا ہے۔ لوک سبھا الیکشن لڑنے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ پارٹی کو مضبوط کروں گا، اگرپارٹی ٹکٹ دے گی تو دیکھا جائے گا۔
بی ایس پی سے معطلی پرکہی یہ بڑی بات
بی ایس پی سے معطل کئے جانے سے متعلق عمران مسعود نے کہا کہ بی ایس پی میں میری سوچ تھی کہ سبھی کو ایک ساتھ مل کرکام کرنا چاہئے۔ مجھے نہیں معلوم کہ بہن جی (مایاوتی) کو کس نے کس طرح سے سمجھایا۔ میں نے صرف اتنا کہا تھا کہ یہ وقت کا مطالبہ ہے کہ آپ کو اپوزیشن اتحاد میں آنا چاہئے۔ اس وجہ سے انہوں نے مجھے نکال دیا۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…