قومی

Imam Umer Ahmed Ilyasi and Shahnawaz Hussain in Pran Pratishtha ceremony: رام مندر کے افتتاحی تقریب میں مولانا عمیر الیاسی اور سید شاہنواز حسین کی موجودگی سوالوں کے گھیرے میں

اترپریش کے ایودھیا میں رام مندربن کرتیار ہوچکا ہے اوراس کے پران پرتشٹھاکی تقریب بھی ختم ہوگئی ہے ۔البتہ اس خاص اور تاریخی موقع  پر ایودھیا میں ایک دو نہیں بلکہ ہزاروں شخصیات موجود تھیں اور لاکھوں کی تعداد میں رام بھکت بھی تھے جو پوری عقیدت کے جذبات سے سرشار تھے۔ چونکہ آج کا دن صرف ہندوستانی ہندوں کیلئے ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں موجود ہندوبرادری کیلئے کافی بڑا اور انتہائی مذہبی دن ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ نہ صرف اترپردیش بلکہ ہندوستان کے کونے کونے سے ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے عقیدت مندوں کا جم غفیر گزشتہ چند دنوں سے ایودھیا میں دیکھنے کو مل رہا ہے اورآج بڑی تعداد میں لوگ اس خاص لمحے کو اپنی نظروں سے دیکھنے کیلئے ایودھیا میں موجود تھے۔ البتہ اس بھیڑ میں ایک چہرہ سبھوں کو کافی پریشان کر رہا تھا اور ہر کوئی خود یہ یہی سوال کررہا تھا کہ آخر یہ شخص ہندوں کی سب سے زیادہ عقیدت والی تقریب اور انتہائی خالص مذہبی پروگرام میں یہاں کیا کررہا ہے۔

دراصل یہ سوال آل انڈیا امام آرگنائزیشن کے چیف ڈاکٹر عمیر احمد الیاسی کے بارے میں پوچھا جارہا ہے ۔ ایک سوال سید شاہنواز حسین کے بارے میں بھی پوچھا جارہا ہے چونکہ یہ دونوں ایودھیا میں رام مندر پران پرتشٹھا کی تقریب کے دوران موجود تھے۔ جب مولانا عمیر الیاسی سے سلسلے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ بدلتے بھارت کی تصویر ہے ،آج کا بھارت نیا بھارت ہے،خوبصورت بھارت ہے اور میں یہاں پیغام محبت لے کر آیا ہوں ،میرے ساتھ یہ سوامی جی کھڑے ہیں ،اسی کا نام بھارت ہے۔ ہمارے پوجا کرنے کے طریقے ضرور الگ ہوسکتے ہیں ،ہمارے عقائدضرور مختلف ہوسکتے ہیں ۔ لیکن ہمارا جو سب سے بڑا مذہب ہے وہ انسان اور انسانیت کا ہے۔ ہم سب مل کر انسانیت کو برقرار رکھیں۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ ہم سب ہندوستانی ہیں اور جب ہم ہندوستانی ہیں تو ہم سب کو چاہیے کہ اس ملک کو مضبوط کریں۔ البتہ آج کا جو پیغام ہے وہ محبت کا پیغام ہے ،بہت نفرتیں ہوگئیں ،بہت رنجشیں ہوگئیں ،بہت لوگ مارے گئے، بہت سیاست ہوئی ۔اب ہم سب کو مل کرہندوستان اورہندوستانیت کو مضبوط کرنا ہے۔اکھنڈ بھارت بنانے کی سمت میں ہمیں آگے بڑھنا ہے۔

وہیں دوسری جانب بی جے پی کے لیڈر اور سابق وزیر سید شاہنواز حسین سے جب پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں اب امید کرتا ہوں کہ ملک میں اب کوئی تنازعہ نہیں رہے گا، سب لوگ مل کررہیں گے،اور رام تو سب کے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

8 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

9 hours ago