Saif Ali Khan Hospitalized: بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان سے متعلق ایک اہم جانکاری سامنے آرہی ہے۔ اداکار سیف علی خان سے متعلق ایک بری خبر سامنے آئی ہے۔ اداکار کی حالت خراب ہے اورانہیں اچانک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ سیف علی خان اس وقت ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں داخل ہیں اوران کا علاج چل رہا ہے۔ ان کی اہلیہ اوربالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان بھی فی الحال اسپتال میں ہی موجود ہیں۔ خبرآئی ہے کہ سیف علی خان اس وقت سرجری کی جارہی ہے۔
سیف علی خان کی ہو رہی ہے سرجری
میڈیا رپورٹس کا دعویٰ ہے کہ آج یعنی 22 جنوری کی صبح 8 بجے اچانک اداکار کو ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ کہا جا رہا ہے کہ اداکار کے گھٹنے اورکندھے میں فریکچرہوا ہے۔ 53 سال کے اس اداکار کو چوٹ کب اور کیسے آئی، ابھی تک اس کا پتہ نہیں چل پایا ہے۔ تاہم کچھ اس طرح کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ اپنی فلم کی شوٹنگ کے دوران ہی اداکار زخمی ہوئے ہوں گے۔ ان کی اس چوٹ کو ڈاکٹروں نے فریکچر بتایا ہے۔ کندھے اور گھٹنے دونوں جگہ اداکار کو فریکچرہوگیا ہے، جس کے بعد سیف علی خان کی آپریشن تھیئیٹر میں سرجری چل رہی ہے۔
اس سے زیادہ ابھی تک اداکار سے متعلق کوئی جانکاری نہیں ملی ہے اورنہ ہی ان کی فیملی نے ابھی تک اس بارے میں کوئی باضابطہ بیان دیا ہے۔ ایسے میں سیف علی خان کے فینس یہ خبرسن کرگھبرائے ہوئے ہیں۔ سبھی کو اداکار کی فکرہو رہی ہے۔ اب فینس اداکارکے جلد ٹھیک ہونے کی دعائیں کر رہے ہیں۔ امید ہے کہ وہ جلد ہی ریکورہوکراپنے گھرلوٹ آئیں گے۔ فی الحال توانہیں بہترہونے میں ابھی وقت لگے گا۔ ویسے یہ پہلی بارنہیں ہے جب اداکار اپنی صحت کی وجہ سے سرخیوں میں آئے ہوں۔ اس سے پہلے بھی جب رنگون کے سیٹ پر سیف علی خان کے انگوٹھے پرچوٹ آئی تھی تو انہیں سرجری کا درد جھیلنا پڑا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…