نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے جمعرات (11 جولائی) کو کہا کہ جموں و کشمیر میں بروقت اسمبلی انتخابات کا ہونا ضروری ہے تاکہ دہشت گردوں کو کمزور کیا جا سکے جنہوں نے حال ہی میں مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں میں کئی حملے کئے ہیں۔ عمر عبداللہ نے سری نگر میں پارٹی کی جانب سے منعقد ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں سے یہ باتیں کہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں حالات معمول پر نہیں ہیں۔
عمر عبداللہ نے کہا، “جموں و کشمیر میں صورتحال معمول کے مطابق نہیں ہے۔ کیا یہاں حالات 1996 سے بھی بدتر ہیں؟ اگر اس کا جواب ہاں ہے تو پھرانتخاب نہیں کروانے چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ ہماری مسلح افواج اور پولیس کی برتری ثابت کرنے کے بجائے دہشت گردوں کی بالادستی ثابت کرنا چاہتے ہیں تو الیکشن نہ کروائیں۔
عبداللہ نے ان ملک دشمن طاقتوں کے بارے میں بات کی۔
جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگر حکومت میں ہمت ہے تو انتخابات کرائے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ میں ہمت نہیں ہے اور خوفزدہ ہیں تو یقیناً الیکشن نہ کرائیں، لیکن اگر آپ کوہماری پولیس اور فوج کی طاقت دکھانی ہے تو وقت پر انتخابات ہونے چاہئےاور جموں و کشمیر کے عوام اپنی حکومت خود منتخب کریں۔
عمر عبداللہ نے بھی نیٹ کے معاملے پر بات کی۔
نیٹ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں عمر عبداللہ نے کہا کہ امتحان کے بارے میں جلد فیصلہ لیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ ناانصافی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ جلد ہی اس معاملے میں فیصلہ ہو جائے گا، چاہے یہ تحقیقات کے ذریعے ہو یا عدالت کے ذریعہ ہو یا حکومت کے ذریعے ہو۔
بھارت ایکسپریس۔
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…
ایس پی چیف نے لکھا کہیں یہ دہلی کے ہاتھ سے لگام اپنے ہاتھ میں…
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…
چند روز قبل بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔…
ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…