قومی

J&K News: نئے ہتھکنڈے کے تحت مرکزی سرکار جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات نہیں کروانا چاہتی…‘‘، دہشت گردانہ حملوں کے تعلق سے کانگریس لیڈر وقار رسول وانی کا بی جے پر بڑا الزام

جموں: جموں و کشمیر کے کٹھوعہ میں 8 جولائی کو دہشت گردانہ حملے میں پانچ فوجی شہید ہو گئے تھے۔ فوجیوں کی شہادت کے بعد اب اس حوالے سے سیاست بھی شروع ہو گئی ہے۔ جموں و کشمیر میں کانگریس پارٹی نے دہشت گردانہ حملے کو لے کر مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس نے بی جے پی پر سنگین الزامات بھی لگائے۔

’’پچھلے تین سالوں میں 42 سے زیادہ جوان شہید‘‘

ریاستی کانگریس صدر وقار رسول وانی نے کہا کہ پچھلے تین سالوں میں 42 سے زیادہ جوانوں کو شہید کیا گیا ہے۔ ہمیں اس کا بہت دکھ ہے۔ ابھی تین دن پہلے ایک دہشت گردانہ حملہ ہوا جس میں ہمارے پانچ فوجی شہید اور چھ زخمی ہوئے۔ آخر بی جے پی حکومت کیا چاہتی ہے؟ جو لوگ دہشت گردی کے خلاف سڑکوں پر آکر پتلے جلاتے تھے، وہ اب پورے ہندوستان میں ڈھول پیٹ رہے ہیں کہ ہم نے جموں و کشمیر سے دہشت گردی ختم کر دی ہے۔

’’ہمارے جوان آئے دن ہو رہے ہیں شہید‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ اگر جموں و کشمیر سے دہشت گردی ختم ہوتی تو کانگریس پارٹی پی ایم مودی اور امت شاہ کا شکریہ ادا کرتی لیکن ایسا کچھ نہیں ہے اور ہمارے جوان آئے دن شہید ہو رہے ہیں۔ ہمیں اس سے دکھ ہے اور کانگریس کو فکر ہے کہ جموں و کشمیر کے حالات بہتر ہونے چاہئیں۔ اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ حکومت دہشت گردی کے خلاف کارروائی کرے اور یہ بھی بتائے کہ حکومت دہشت گردی کو روکنے کے لیے کیا کرنے جا رہی ہے۔

’’وادی میں نئے ہتھکنڈے اپنانے کی کوشش‘‘

کانگریس کے ریاستی صدر وقار رسول وانی نے بی جے پی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات نہیں کروانا چاہتی۔ جس کی وجہ سے جموں و کشمیر میں نئے ہتھکنڈے اپنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ عام لوگوں کے ساتھ ساتھ سیکورٹی اہلکار بھی محفوظ نہیں ہیں اور امرناتھ یاترا بھی جاری ہے۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ سخت سیکورٹی میں انتخابات کا پرامن انعقاد کرے۔ اس کے ساتھ امرناتھ یاترا کی سیکورٹی کو بھی مضبوط کیا جائے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

7 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

7 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

8 hours ago