قومی

Manish Verma JDU National General Secretary: نتیش کمار نے اس لیڈر کو سونپی بڑی ذمہ داری، سابق آئی اے ایس کو بنایا جے ڈی یو کا جنرل سکریٹری

سابق آئی اے ایس افسراوروزیراعلیٰ نتیش کمار کے اضافی مشیر منیش ورما کو جے ڈی یو میں بڑی ذمہ داری ملی ہے۔ جے ڈی یو کے قومی صدرنتیش کمارنے منیش ورما کو پارٹی کا قومی جنرل سکریٹری بنایا ہے۔ منیش ورما نے حال ہی میں جے ڈی یومیں شمولیت اختیارکی ہے۔

آرسی پی سنگھ کے بعد منیش ورما دوسرے ایسے آئی اے ایس افسرہیں، جونتیش کمارکی پسند ہیں۔ پہلے وہ افسرکے طورپرنتیش کمارکے ساتھ رہے، پھر پارٹی سے بھی جڑگئے۔ کبھی آرسی پی سنگھ کونتیش کمارکا جانشین مانا جانے لگا تھا، لیکن اب وہ پارٹی میں بھی نہیں ہیں۔ اس کے بعد اب منیش ورما کو نتیش کمار کو پارٹی میں بڑی ذمہ داری سونپی ہے۔

خصوصی ریاست کا رجہ یا اسپیشل پیکج پر بھی غور

اس سے پہلے جون ماہ کے آخری ہفتے میں ہوئی جے ڈی یو کی قومی ایگزیکٹیو کی میٹنگ میں سنجے جھا کو بڑی ذمہ داری دی گئی تھی۔ انہیں کارگزارصدربنایا گیا تھا۔ میٹنگ میں بہارکوخصوصی ریاست کا درجہ یا اسپیشل پیکیج، اس پر بھی غوروخوض ہوا تھا۔

نتیش کمار کی قیادت میں لڑا جائے گا 2025 کا الیکشن

جے ڈی یو کی قومی ایگزیکٹیو میٹنگ میں جھارکھنڈ اسمبلی الیکشن لڑنے کا اعلان ہوا تھا۔ میٹنگ میں لوک سبھا الیکشن کی جائزہ میٹنگ اور آئندہ بہاراسمبلی الیکشن سے متعلق بھی تبادلہ خیال ہوا تھا۔ 2025 کا بہاراسمبلی الیکشن وزیراعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں ہی لڑا جائے گا۔ یہ پارٹی کی طرف سے واضح پیغام دیا گیا ہے۔

نتیش کمارہمیشہ رہیں گے این ڈی اے کا حصہ؟

جے ڈی یو لیڈر کے سی تیاگی نے میٹنگ کے بعد کہا تھا کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے قومی ایگزیکٹیو کے سامنے اعلان کیا ہے کہ وہ ہمیشہ این ڈی اے کا حصہ رہیں گے۔ ہم ریاست کو خصوصی درجے اور پیکیج کے لئے لڑائی جاری رکھیں گے۔ بہارہائی کورٹ کے ذریعہ ریزرویشن پر روک لگانے کے معاملے میں ہم سپریم کورٹ جائیں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

2 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

2 hours ago