قومی

Asaduddin Owaisi on Narendra Modi: اگر وزیر اعظم مودی بھائی ہیں تو بلقیس بانو بہن یا بیٹی نہیں ہے؟اسدالدین اویسی کا سوال

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے گجرات میں 2002 کے فسادات کی شکار بلقیس بانو کے معاملے کو لے کر ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی  کو نشانہ بنایا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران اسد الدین اویسی نے بلقیس بانو کے معاملے پر یہ بھی سوال کیا کہ اگروزیر اعظم مودی بھائی ہیں تو کیا بلقیس بانو بہن یا بیٹی نہیں ہیں؟ اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اویسی بلقیس بانو کے معاملے پر بی جے پی کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ اس سے قبل بھی انہوں نے یہ کہا تھا کہ بی جے پی والوں نے عصمت دری  کے مجرموں کے گلے میں ہار پہنائے تھے۔

سپریم کورٹ نے مجرموں کی رہائی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا۔

دریں اثنا، جنوری کے مہینے میں سپریم کورٹ نے بلقیس بانو کے ساتھ اجتماعی عصمت دری اور ان کے خاندان کے افراد کے قتل کے 11 مجرموں کو سزا میں معافی دے کر رہا کرنے کے فیصلے کو منسوخ کر دیا تھا۔ ان مجرموں کو گجرات حکومت نے 2022 میں یوم آزادی کے موقع پر رہا کیا تھا، اوران کی سزا کو بھی معاف کردیا تھا ۔

گجرات حکومت کو سزا کی معافی کا فیصلہ کرنے کا حق نہیں ہے۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ گجرات حکومت کو سزا میں معافی دینے یا کوئی فیصلہ لینے کا اختیار نہیں ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ مہاراشٹر حکومت اس معاملے میں فیصلہ لینے کے لیے زیادہ موزوں ہے۔

‘اے آئی ایم آئی ایم کی مخالفت کرنے والی تمام پارٹیاں چھوٹی بی جے پی ہیں’

صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے اسد الدین اویسی نے آئندہ لوک سبھا انتخابات کے متعلق کہا کہ میں پچھلے 30 سال سے کہہ رہا ہوں کہ اے آئی ایم آئی ایم کی مخالفت کرنے والی یہ تمام پارٹیاں چھوٹی بی جے پی ہیں، اصل بی جے پی مودی اور آر ایس ایس ہے۔ ہمیں اپنی سیاسی طاقت سے انہیں روکنا ہوگا۔

اکھلیش یادو مسلم ووٹ حاصل کر کے بھی بی جے پی کو ہرا نہیں سکے

اسد الدین اویسی نے سماج وادی پارٹی کے سپریمو اکھلیش یادو کو بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ انہیں پچھلی اسمبلی میں اتنے مسلم ووٹ ملے لیکن وہ بی جے پی کو نہیں روک سکے۔ اکھلیش یادو 2014 اور 2019 کے لوک سبھا انتخابات اور 2017 اور 2022 کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو شکست نہیں دے سکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ صرف اویسی کو گالی دیتے ہیں، لیکن بی جے پی کو ہرانے کے قابل نہیں ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اے آئی ایم آئی ایم کی ریاستی اکائی چاہتی ہے کہ ہم اتر پردیش میں الیکشن لڑیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

2 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

40 minutes ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

51 minutes ago