قومی

Bihar Assembly News: اسمبلی میں اپوزیشن کے نعرے پر برہم ہوئے سی ایم نتیش کمار، کہا- آپ لوگ زندہ باد رہئے

Bihar Assembly News: بہار میں اسمبلی کا بجٹ اجلاس جاری ہے۔ اس دوران وہ ایوان میں اپوزیشن ایم ایل اے کے ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی سے برہم ہو گئے۔ سی ایم نتیش نے کہا کہ آپ میرے لیے مردہ باد کے نعرے لگاتے ہیں لیکن ہم آپ کو زندہ باد کہتے رہیں گے۔ میں آپ کو باہر بھی یہی کہوں گا، آپ جتنی بار مردآباد کہیں گے، ہم آپ کو زندہ باد کہیں گے۔

معلومات کے مطابق جیسے ہی سی ایم نتیش کمار اسمبلی میں داخل ہوئے، آر جے ڈی ایم ایل اے مکیش روشن نے نعرے بازی شروع کردی۔ ایم ایل اے روشن نے نتیش کمار کی طرف دیکھا اور مردہ باد کے نعرے لگائے۔ اس پر وزیراعلیٰ نے روکا اور کہا کہ آپ زندہ رہئے اور ہمیں مردہ کہتے رہئے۔ آپ لوگ اگلی بار ختم ہو جائیں گے۔ ایک بھی سیٹ نہیں ملے گی۔ ایک بھی سیٹ نہیں ملے گی۔ لگا لو جتنے نعرے لگانے ہیں۔

 

اسکول کے اوقات میں تبدیلی

اسکول میں ٹائمنگ کا ذکر کرتے ہوئے سی ایم نتیش کمار نے کہا کہ اب ہم نے بہتری کی ہے۔ ایک ایک کر کے کام کر رہے ہیں۔ ہم نے کل کہا تھا اور آج اس پر عمل ہو گیا ہے۔ اس دوران انہوں نے محکمہ تعلیم کے ایڈیشنل چیف سکریٹری کے کے پاٹھک کا بھی دفاع کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کسی بھی سرکاری افسر کو ہٹانے کا مطالبہ کرنا غلط ہے۔ یہ بالکل غلط ہے۔

ایماندار افسر کے خلاف کارروائی غلط: وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایماندار لوگوں کے خلاف کارروائی کی بات کرنا غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ ان افسران کے خلاف کارروائی کرنے کی بات کرتے ہیں جو غلط کام نہیں کرتے۔ جتنا مزہ کرنا ہےم اتنا زور سے کیجئے۔

یہ بھی پڑھیں: سماجوادی پارٹی اور کانگریس کے درمیان الائنس فائنل، اکھلیش یادو کے اعلان سے یوپی سے انڈیا الائنس کے لئے آئی بڑی خوشخبری

آپ کو بتاتے چلیں کہ گرینڈ الائنس حکومت میں اسکول کے اوقات کو لے کر کافی تنازعہ ہوا تھا۔ اسکولی تعلیم کے وزیر چندر شیکھر نے اسکولوں کا وقت صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک تبدیل کردیا تھا۔ محکمہ تعلیم نے یہ نئی ٹائمنگ گزشتہ سال نومبر میں جاری کی تھی۔ جس کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوا۔ لیکن این ڈی اے حکومت کے اقتدار میں آتے ہی حکومت نے سرکاری اداروں کے اوقات میں تبدیلی کر دی ہے۔ اب نیا وقت صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

FIR On Anant Singh Mokama: موکاما کے رکن اسمبلی اننت سنگھ کی مشکلات بڑھیں، بہار کے دو تھانوں میں تین نئے مقدمات درج

اننت کمار سنگھ سمیت تین افراد پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور روڈ شو…

6 minutes ago

Imran Msood On UP Assembly Election 2027: ’’سیٹ بڑی چیز نہیں، حکومت بدلنی ہے‘‘، یوپی اسمبلی الیکشن میں سماجوادی پارٹی سے اتحاد پر عمران مسعود کا بڑا دعویٰ

 یوپی اسمبلی الیکشن میں سماجوادی پارٹی سے اتحاد اور سیٹوں کی تقسیم سے متعلق کانگریس…

11 minutes ago