قومی

Arvind kejriwal News: ‘میں ملک کو بچانے کے لیے جیل جا رہا ہوں، ایگزٹ پول پر بھروسہ نہ کریں’، خود سپردگی سے قبل کیجریوال کا بیان

سپریم کورٹ کی طرف سے دی گئی 21 دن کی عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے کے بعد اروند کیجریوال آج تہاڑ جیل حکام کے سامنے خودسپردگی کریں گے۔ اس سے پہلے کیجریوال سول لائنز علاقے میں واقع اپنی رہائش گاہ سے راج گھاٹ کے لیے روانہ ہوئے۔ کیجریوال نے راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کی سمادھی پر پھول چڑھائے۔ راج گھاٹ کے بعد کیجریوال کناٹ پلیس کے ہنومان مندر پہنچے۔ یہاں انہوں نے بھگوان ہنومان کے درشن کیے اور پوجا کی۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ عام آدمی پارٹی کے دفتر پہنچیں گے۔ یہاں وہ پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں سے خطاب کریں گے۔

– کیجریوال نے کہا کہ ایگزٹ پول سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے. آپ لوگوں کو یقین ہے کہ ہم جیت رہے ہیں۔ یہ الیکشن ملک اور جمہوریت کو بچانے کے لیے ہے۔

ایگزٹ پول کے بارے میں کیجریوال نے کہا کہ یہ سب فرضی ہیں۔ کیونکہ اوپر سے یہ ضرور آیا ہوگا کہ بی جے پی کو زیادہ سیٹیں دینی ہیں۔ کیجریوال نے کہا کہ انہیں تین دن پہلے فرضی ایگزٹ پول کرانے کی کیا ضرورت تھی۔ انہوں نے کہا کہ ایگزٹ پول پر بھروسہ نہ کریں۔

– سی ایم کیجریوال نے کہا کہ میں جیل جا رہا ہوں، پتہ نہیں کب واپس آؤں گا۔ لیکن میرے خون کا ایک ایک قطرہ ملک کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بچانے کے لیے جیل جا رہا ہوں۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Air India Flight Suspension: سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایئر انڈیا کی سعودی عرب آنے اور جانے والی پروازیں 14 نومبر تک معطل

یہ تازہ ایڈوائزری اس اعلان کے صرف چھ دن بعد سامنے آئی ہے، جس میں…

9 hours ago

The BJP’s New Balance in UP: یوگی کی زمین، مودی کا آسمان: یوپی میں بی جے پی کا نیا سیاسی توازن

امت شاہ کے لکھنؤ دورے اور ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد 2027 اور…

9 hours ago

CM Yogi’s leadership in UP: کیا امت شاہ نے یوپی میں یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت پر مہر لگا دی؟ 2027 اور 2029 کے سیاسی فارمولے کا پورا حساب

لکھنؤ میں بی جے پی کی ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد قیاس آرائیاں…

9 hours ago

Supreme Court on UP SIR: اتر پردیش ایس آئی آر معاملے میں سپریم کورٹ سخت، الیکشن کمیشن کو تحقیقات کی ہدایت

سپریم کورٹ نے اتر پردیش میں ووٹر لسٹ سے نام حذف کرانے کے لیے بڑی…

9 hours ago