قومی

Humayun Kabir’s connection with BJP: کبھی بی جے پی نے لڑایا انتخاب، اب نئی پارٹی؛ کیا ہے ’بابری مسجد‘ والے ہمایوں کبیر کا شجرہ؟

ملک کی سیاسی بحثوں کے مرکز میں اِن دنوں مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) سے معطل رکنِ اسمبلی ہمایوں کبیر ہیں۔ انہوں نے ’بابری مسجد‘ کی بنیاد رکھی ہے۔ یہ پروگرام 6 دسمبر کو منعقد ہوا، وہی تاریخ جب ایودھیا میں بابری مسجد شہید کی گئی تھی۔ تاہم، کیا آپ جانتے ہیں کہ اس سے پہلے ان کا تعلق کانگریس اور بی جے پی دونوں سے گہرا رہا ہے؟ بابری مسجد کی بنیاد کے بارے میں ہمایوں کبیر کا کہنا ہے کہ یہ مسجد تین سو کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جائے گی اور اس میں ایک ہیلی پیڈ، ایک یونیورسٹی اور ایک اسپتال بھی شامل ہوگا۔ آئیے جانتے ہیں ان کا نیا اعلان کیا ہے اور بی جے پی کے ساتھ ان کے کیا تعلقات رہے ہیں۔

ٹی ایم سی سے معطلی اور بی جے پی سے وابستگی

ٹی ایم سی نے بابری مسجد کی بنیاد رکھنے کے سبب ہمایوں کبیر کو معطل کر دیا تھا۔ اس سے پہلے وہ کانگریس اور ٹی ایم سی دونوں میں کام کر چکے ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ 2019 میں بی جے پی کے ٹکٹ پر لوک سبھا انتخابات بھی لڑ چکے ہیں۔ لیکن بنگال انتخابات سے قبل بابری مسجد کی تعمیر کے اعلان سے وہ ایک مرتبہ پھر بی جے پی کی سیاست کو فائدہ پہنچاتے نظر آ رہے ہیں۔

ہمایوں کبیر کی نئی پارٹی اور اویسی سے اتحاد کا اعلان

ہمایوں کبیر نے اعلان کیا ہے کہ وہ 22 دسمبر کو اپنی نئی پارٹی بنائیں گے اور اسدالدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم کے ساتھ اتحاد کریں گے۔ کبیر کے مطابق ان کی پارٹی بنگال اسمبلی انتخابات میں 135 امیدوار میدان میں اتارے گی اور وہ خود کو اس الیکشن کا بڑا گیم چینجر سمجھتے ہیں۔

ہمایوں کبیر کا سیاسی سفر

ہمایوں کبیر نے اپنا سیاسی سفر 1993 میں کانگریس سے شروع کیا تھا۔ 2011 میں پہلی بار وہ اسمبلی پہنچے اور بعد میں ٹی ایم سی میں شامل ہوگئے۔ اب انہوں نے ایک نئی پارٹی بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ کبیر پر 13پولیس مقدمے بھی درج ہیں جن میں سے کچھ میں ان پر باقاعدہ الزامات بھی مقرر کیے جا چکے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ ان کا سیاسی قد آگے کس سمت بڑھتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

India’s first bullet train trial: مئی 2027 میں ہوگی بھارت کی پہلی بلٹ ٹرین کی آزمائشی دوڑ، ریلوے وزیر اشونی ویشنو نے دی اطلاع

بھارت کے پہلے بلٹ ٹرین منصوبے کے تحت ممبئی-احمد آباد ہائی اسپیڈ ریل کوریڈور کے…

49 seconds ago

Akhilesh Yadav Facebook Account Suspended: اکھلیش یادو کا فیس بک پیج معطل، تقریباً 90 لاکھ تھے فالورس

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کا فیس بک پیج معطل کردیا گیا ہے۔ سماجوادی…

1 minute ago

PM Modi attends Shabad Kirtan: گرونانک دیو جی کے پرکاش پرب کی تقریبات سے قبل وزیراعظم مودی کی دہلی کے لوک نواس میں شبد کیرتن میں شرکت

اس پروگرام کی میزبانی دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ سندھو نے کی۔ دہلی کی…

24 minutes ago

Who is Bisleri Owner: کون ہے بسلری کا مالک؟ 4 لاکھ روپے میں خریدی گئی تھی کمپنی، آج 7,000 کروڑ روپے کی ہے مالیت، جانئے کس کی ہے کتنی حصے داری

بسلری انٹرنیشنل کے مالک معروف صنعت کار رمیش چوہان ہیں۔ ان کی بیٹی جینتی چوہان…

1 hour ago