قومی

Sleep Disorders: Causes, Symptoms: طب یونانی کے مطابق  نیند کی کمی یا زیادتی، جانئے آپ کے جسم کو کیسے کرتی ہے متاثر

اچھی اور مناسب نیند انسانی صحت کے لیے نہایت ضروری ہے۔ نیند نہ صرف جسم اور دماغ کو تازگی بخشتی ہے، بلکہ توجہ بڑھانے، یادداشت مضبوط کرنے اور قوتِ مدافعت کو بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق ایک بالغ فرد کے لیے روزانہ سات سے نو گھنٹے کی نیند ضروری سمجھی جاتی ہے، قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس کم یا زیادہ نیند صحت پر منفی اثرات مرتب کر سکتی ہے۔ تیز رفتار زندگی میں کچھ لوگ دیر تک جاگنے کے عادی ہو گئے ہیں، جب کہ کچھ افراد حد سے زیادہ سوتے ہیں، لیکن نیند اور بیداری کے درمیان درست توازن کی اہمیت کو کم ہی سمجھا جاتا ہے۔ طب یونانی میں اس توازن کو صحت مند زندگی کا بنیادی اصول قرار دیا گیا ہے۔ اس توازن کے بگڑنے سے جسم میں مختلف بیماریاں ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔

نیند کو صرف آرام کا وقت نہیں بلکہ جسمانی مرمت کا سب سے اہم مرحلہ سمجھا جاتا ہے۔ طبِ یونانی کے مطابق نیند کے دوران جسم کی حیاتی قوت، جسے روحِ حیات کہا جاتا ہے، محفوظ رہتی ہے اور جسم کے متاثرہ حصوں کی اصلاح ہوتی ہے۔ اسی دوران ہاضمہ متوازن رہتا ہے، ذہن کو سکون ملتا ہے اور جسم میں نئی توانائی پیدا ہوتی ہے۔ نیند کی کمی کی صورت میں جسم کمزور پڑنے لگتا ہے، چڑچڑاپن بڑھتا ہے اور ذہنی صلاحیتیں متاثر ہوتی ہیں۔ طبِ یونانی کے اصولوں کے مطابق حد سے زیادہ جاگنا بھی نقصان دہ ہے۔ مسلسل جاگنے یا دیر تک کام کرنے سے جسم میں گرمی اور خشکی بڑھ جاتی ہے، جس کا سب سے زیادہ اثر دماغ، آنکھوں اور اعصاب پر پڑتا ہے۔ ایسے افراد کو سردرد، جلن، بے چینی، منہ کی خشکی اور شدید تھکن کا سامنا رہتا ہے۔ طویل عرصے تک یہ کیفیت جسمانی رطوبتوں میں کمی، کمزوری اور قبل از وقت بڑھاپے کا سبب بن سکتی ہے۔

دوسری جانب ضرورت سے زیادہ نیند بھی صحت کے لیے نقصان دہ مانی جاتی ہے۔ زیادہ سونے سے جسم میں سردی اور تری بڑھ جاتی ہے، جس سے جسمانی نظام سست ہو جاتا ہے، ہاضمہ کمزور پڑتا ہے اور سستی طاری رہتی ہے۔ زیادہ نیند لینے والے افراد میں موٹاپا، جسمانی بوجھل پن، گیس، کھانسی اور کام کرنے کی رغبت میں کمی جیسے مسائل عام دیکھے گئے ہیں۔ماہرین کے مطابق اچھی صحت کے لیے نیند کی مقدار کا تعین فرد کی عمر اور مزاج کے مطابق ہونا چاہیے۔ بچوں کو زیادہ نیند کی ضرورت ہوتی ہے، جب کہ معمر افراد کو نسبتاً کم نیند کافی ہوتی ہے۔ اسی طرح گرم مزاج افراد کے لیے ہلکی اور متوازن نیند بہتر ہے ،جب کہ سرد مزاج افراد کو حد سے زیادہ سونے سے گریز کرنا چاہیے۔ بہترین نیند وہ سمجھی جاتی ہے جو رات کے وقت لی جائے اور جس کے بعد انسان صبح خود کو تازہ دم محسوس کرے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

New Delhi Railway Station: نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر کئی ٹرینوں کے پلیٹ فارم تبدیل، وندے بھارت، سوَتنترتا سینانی اور شرم جیوی سمیت متعدد ٹرینیں شامل

تہواروں کے دوران بڑھتی ہوئی بھیڑ اور سکیورٹی انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی دہلی،…

1 hour ago

Bollywood Actor Imran Khan: اداکار عمران خان کو 28 اکتوبر تک ہندوستان چھوڑنے کا نوٹس، 10 اکتوبر کو احتجاج میں ہوئے تھے شامل

عمران خان کے معاملے میں اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (او سی آئی) کارڈ کا موضوع…

2 hours ago

Iran US Crisis: ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی، توانائی کی قیمتوں میں تیزی سے آئے گی گراوٹ: ٹرمپ کا نیا دعویٰ

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل کر…

3 hours ago