قومی

پلوامہ حملے کے 10 دنوں کے اندر دوسرا خودکش حملہ کرنے والے تھے پاکستانی دہشت گرد، سابق آرمی کمانڈر کا انکشاف

جموں و کشمیر کے پلوامہ میں 14 فروری 2019 کو پلوامہ دہشت گردانہ حملہ (Pulwama Terror Attack) کے 10 دنوں کے اندر ہی دہشت گرد ہندوستانی سیکورٹی فورسز پر ایک اور بڑا خودکش حملہ کرنے کی تیاری کر رہے تھے۔ پلوامہ حملے میں جہاں سی آر پی ایف کے 40 اہلکار شہید ہوئے تھے۔ تاہم دوسری بار دہشت گردوں کی سازش ناکام ہوگئی کیونکہ سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو پاکستانی شہریوں سمیت 3 دہشت گردوں کو مار گرایا۔ اس بات کا انکشاف سابق چنارکور کمانڈرلیفٹیننٹ جنرل کے جے ایس ڈھلوں (ریٹائرڈ) نے اپنی نئی کتاب ‘کتنے غازی آئے، کتنے غازی گئے’ میں کیا ہے۔

کے جے ایس ڈھلوں نے کتاب میں لکھا ہے کہ بہت سے لوگ پلوامہ جیسے خودکش حملے کے بارے میں نہیں جانتے ہیں، جس کی منصوبہ بندی فروری 2019 میں ہی کی گئی تھی۔ اس کے ساتھ ہی وہ بتاتے ہیں کہ ‘ایک ممکنہ خودکش حملہ آورنے اپنے ارادوں کو ظاہر کرنے کے لئے دھماکہ خیز مواد اور دیگر ہتھیاروں کے ساتھ ویڈیو بنایا تھا۔

دہشت گردوں کی منصوبہ بندی سامنے آتے ہی ایجنسیاں الرٹ ہوگئیں
واضح رہے کہ 14 فروری 2019 کو پلوامہ میں ایک خودکش حملہ آور نے اپنی کار سی آر پی ایف کے قافلے کی بس سے ٹکرا دی تھی، جس میں 40 فوجی اہلکار شہید ہوگئے تھے اور کئی فوجی زخمی ہوگئے تھے۔ جبکہ ڈھلوں لکھتے ہیں، “حالانکہ، جب انٹلی جنس اور دیگر خفیہ ایجنسیوں کو اس (دوسرے) حملے کی سازش کا علم ہوا تو وہ فوراً اس ماڈیول کو ختم کرنے میں مصروف ہو گئے”۔

فوج اور پولیس کے جوائنٹ آپریشن میں دہشت گردوں کا ہوا خاتمہ

ڈھلوں کلگام میں جموں وکشمیر پولیس کے پولیس سپرنٹنڈنٹ امن کمار ٹھاکر کو مقامی قومی رائفلس (آرآر) یونٹ کے ساتھ دہشت گردوں کے بارے میں اِن پُٹ شیئر کرنے اورسامنے سے اپنے لوگوں کے ساتھ آپریشن کی قیادت کرنے کا سہرا  دیتے ہیں۔ ڈھلوں کہتے ہیں کہ فوج اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں نے 24 فروری 2019 کی رات کو ایک مشترکہ مہم کا منصوبہ بنایا تھا۔ وہ اس آپریشن میں ناکام ہونے کا خطرہ نہیں اٹھاسکتے تھے، کیونکہ اس سے دہشت گرد پلوامہ میں ان کی کامیابی کے 10 دنوں کے اندر ایک اور خود کش حملے کو انجام دے سکتے تھے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ بے حد خفیہ طریقے سے تیزی سے چلائے گئے اس آپریشن سے دہشت گرد حیران رہ گئے اور مشترکہ ٹیم تین دہشت گردوں کو پکڑنے میں کامیاب رہی۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

42 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

1 hour ago