مہاراشٹر کے احمد نگر ضلع کی ایک شوگرمل میں ہفتہ کے روز (25 فروری) کو بوائیلر پھٹنے سے بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ بتایا جار ہا ہے کہ آگ لگنے کے سبب چار ٹینکوں میں دھماکے ہوئے ہیں۔ حادثے میں کئی لوگ زخمی بتائے جا رہے ہیں۔
کل کتنے لوگ زخمی ہوئے، اس کی الگ الگ جانکاری سامنے آرہی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ حادثہ کے وقت فیکٹری کے اندر 30 سے زیادہ افراد موجود تھے۔ 6 افراد چپیٹ میں آکر زخمی ہوگئے۔ وہیں کئی لوگوں کے اندر پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔ حادثہ شام کے وقت تقریباً 7 بجے پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے کے لئے جائے حادثہ پر پہنچیں۔ فائربریگیڈ کی تقریباً ایک درجن گاڑیاں موقع پر موجود بتائی جارہی ہیں۔
گنگامائی چینی مل میں ہوا حادثہ
جانکاری کے مطابق، احمد نگر ضلع شیوگاوں واقع گنگا مائی چینی مل میں بوائیلر پھٹنے سے یہ حادثہ پیش آیا۔ مل کی ڈسٹلری یونٹ میں دھماکہ ہونے کے بعد فیکٹری میں خطرناک آگ لگ گئی۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ آگ کی لپٹیں کافی دور تک دیکھی گئیں۔ بتایا گیا کہ مل میں گنے کی رس، چینی کے گھول، جو اور مکا سے ایتھینال تیار کیا جاتا ہے، جو اس کے ڈسٹلری پلانٹ میں بنتا ہے۔ اسی پلانٹ میں دھماکہ ہوا۔
32 افراد بچائے گئے
نیوزایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ فائربریگیڈ اور پولیس ملازمین نے اب تک کارخانے سے 32 افراد کو بچایا ہے۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…