Congress 85th Plenary Session: چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور میں کانگریس کا 85واں قومی کنونشن چل رہا ہے۔ اس کنونشن میں پارٹی کی سابق صدر سونیا گاندھی نے لیڈران اور کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لئے یہ سب سے زیادہ خوشگوارہے کہ ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے ساتھ ان کی اننگ کا خاتمہ ہوا۔ سونیا گاندھی کے اس خطاب کے بعد ان کے سرگرم سیاست سے ریٹائرمنٹ سے متعلق قیاس آرائیاں کی جانے لگی ہیں۔
چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور میں کانگریس کا 85واں قومی اجلاس چل رہا ہے۔ اس اجلاس میں پارٹی کی سابق صدر سونیا گاندھی نے لیڈران اورکارکنان کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لئے یہ سب سے زیادہ خوشگوار ہے کہ ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے ساتھ ان کی اننگ کا خاتمہ ہوا۔ سونیا گاندھی کے اس خطاب کے بعد ان کے سرگرم سیاست سے ریٹائرمنٹ لے کرقیاس آرائیاں کی جانے لگی ہیں۔
اس کنونشن میں سونیا گاندھی کے سیاسی سفر اور پارٹی کے تئیں تعاون کو دکھاتا ہوا ایک ویڈیو پلے کیا گیا۔ کنونشن میں سونیا گاندھی نے کہا، ’’یہ میری خوش قسمتی رہی ہے کہ 1998 میں پہلی بار صدر بنی۔ ان 25 سالوں میں ہماری پارٹی نے بڑی حصولیابیاں بھی دیکھی۔ آپ لوگوں کے تعاون سے ہمیں طاقت ملی۔‘‘
سونیا گاندھی کے ریٹائرمنٹ سے متعلق کیوں ہو رہی ہے قیاس آرائی؟
انہوں نے کہا، ’’پہلے 2004 میں جیت ملی اور پھر ڈاکٹر منموہن سنگھ کی قیادت کے ساتھ 2009 میں جیت ملی، اس سے مجھے انفرادی طور پراطمینان ملا۔ تاہم یہ میرے لئے سب سے خوشگوار ہے کہ ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے ساتھ میری اننگ کا خاتمہ ہوسکا۔‘‘ سونیا گاندھی نے راہل گاندھی کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے لئے تعریف کرنے کے ساتھ اس کے لئے مبارکباد بھی دی۔
کماری شیلجا نے کہی یہ بڑی بات
وہیں سونیا گاندھی کے سرگرم سیاست سے ریٹائرمنٹ کی قیاس آرائیاں زور پکڑنے لگی۔ حالانکہ پارٹی کی قیادت نے اسے خارج کردیا۔ ’اننگ کے اختتام‘ والی سونیا گاندھی کے بیان کے بارے میں پوچھے جانے پر کانگریس جنرل سکریٹری کماری شیلجا نے کہا، ’سونیا گاندھی کے تبصرہ کا مطلب صدر عہدہ کی اننگ کے مکمل ہونے سے تھا، سیاست کی اننگ کے پورا ہونے سے نہیں تھا۔‘‘ جبکہ کانگریس کے ذرائع نے کہا کہ سونیا گاندھی کے تبصرہ کو سیاست سے ریٹائرمنٹ کے طور پر نہیں لینا چاہئے۔
کانگریس نے جمہوریت کو مضبوط کیا ہے: سونیا گاندھی
سونیا گاندھی نے کہا کہ کانگریس ایک سیاسی پارٹی ہی نہیں بلکہ ہم ایک گاڑی ہیں، جس کے ذریعہ لوگ مساوات، آزادی اور انصاف کے لئے لڑتے ہیں۔ ہم لوگوں کی آواز کو آگے بڑھاتے ہیں، لوگوں کے خواب پورے کرتے ہیں۔ ہمارا راستہ آسان نہیں ہے، لیکن ہم ضرور جیتیں گے۔ کانگریس نے جمہوریت کو مضبوط کیا۔ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا پر انہوں نے کہا کہ انہوں نے مشکل یاترا کو ممکن کیا ہے۔ اس نے عوام کے ساتھ کانگریس کا رشتہ مضبوط کیا ہے۔ کانگریس نے کمر کس لی ہے کہ ملک بچانے کے لئے لڑائی لڑیں گے۔ کانگریس ملک کے مفاد کے لئے لڑائی لڑے گی۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…