Umesh Pal Murder: رکن اسمبلی راجو پال قتل سانحہ کے اہم گواہ امیش پال کا پریاگ راج میں جمعہ کو قتل کردیا گیا تھا۔ ان کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد اہل خانہ کو سونپ دی گئی ہے۔ وہیں اس قتل سانحہ سے متعلق سماجوادی پارٹی مسلسل یوپی کی یوگی حکومت پر تنقید کر رہی ہے۔ امیش پال پر حملے کا ایک سی سی سی ٹی وی فوٹیج شیئر کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے بی جے پی حکومت پرتنقید کی ہے۔
اکھلیش یادو نے ٹوئٹ کیا، ’’الہ آباد-بم سانحہ میں بی جے پی حکومت کہیں یہ بہانہ نہ بنائے کہ یوپی میں شوٹنگ کو فروغ دیا جا رہا ہے… اسمبلی میں بھی ہفتہ کے روز وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور اپوزیشن لیڈر اکھلیش یادو کے درمیان تلخ نوک جھونک ہوئی تھی۔‘‘
اکھلیش یادو نے ایوان میں پریاگ راج کا موضوع اٹھایا تھا، جس کا وزیراعلیٰ یوگی نے جواب دیتے ہوئے سماجوادی پارٹی پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ عتیق احمد کو رکن پارلیمنٹ اور ایم ایل اے کس پارٹی نے بنایا۔ سماجوادی پارٹی چوری اور سینہ زوری نہ کرے۔ سماجوادی پارٹی کی رگ رگ میں مافیا بسا ہے۔ ہم مافیاوں کو مٹی میں ملا دیں گے۔
امیش پال اوران کے سیکورٹی گارڈ کے قتل معاملے میں دھومن گنج تھانہ میں ہفتہ کے روز سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد سمیت کئی افراد کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔ امیش پال کی اہلیہ جیا پال کی شکایت پر دھومن گنج میں عتیق احمد، بھائی اورسابق رکن اسمبلی اشرف، اہلیہ شائستہ پروین، ان کے دو بیٹوں، ساتھی گڈو مسلم اور غلام اور 9 دیگر ساتھیوں کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 147, 148, 149, 302, 307, 506, 120-بی، 34 دھماکہ خیز مواد فائر ایکسپلوسیوز ایکٹ 1908(3)، مجرمانہ قانون ترمیمی ایکٹ 1932 (7) کے تحت رپورٹ درج کی گئی ہے۔
امیش پال کی اہلیہ نے لگائے سنگین الزام
ایف آئی آر میں جیا پال نے الزام لگایا ہے کہ ان کے شوہر امیش پال، رکن اسمبلی راجو پال قتل سانحہ کے چشم دید گواہ تھے اور سال 2006 میں سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد اور ان کے ساتھیوں نے امیش پال کا اغوا کرکے عدالت میں لے جاکر زبردستی اپنے حق میں گواہی دلوائی تھی۔ امیش پال نے اغوا کی ایف آئی آر درج کرائی تھی اور اس معاملے میں مقدمہ چل رہا ہے۔ جیا پال نے شکایت میں کہا کہ اسی مقدمے میں سماعت ہونی تھی، جس کے لئے امیش پال اپنے بھتیجے کی کار سے اپنے دو سیکورٹی اہلکاروں سندیپ اور راگھویندر سنگھ کے ساتھ ضلع عدالت گئے تھے۔
Delhi: دہلی کے جہانگیر پوری علاقے میں ایک مندر میں نوجوانوں کے دو گروپوں کے درمیان…
امریکہ میں کروڑوں ووٹرز پری پول ووٹنگ کے تحت پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں۔…
دپیکا اور رنویر نے اپنی پیاری کا نام دعا پڈوکون سنگھ رکھا ہے۔ بیٹی کا…
موجودہ صورتحال یہ ہے کہ اگر جنوبی افریقہ سری لنکا اور پاکستان کو 0-2 سے…
جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سر پر ہیں۔ ایسے میں I.N.D.I.A نے آج اپنا انتخابی منشور…
کھرگے نے کہا کہ جھارکھنڈ میں پی ایم مودی کی تقریر ایک جملہ ہے۔ ان…