قومی

India Role in Ukraine War: جنگ ختم کرانے میں یوکرین کی مدد کرے گا ہندوستان، جرمن چانسلر سے وزیراعظم مودی نے کہا- امن وامان کے لئے تعاون دینے کے لئے تیار

PM Narendra Modi Olaf Scholz Meeting: وزیراعظم نریندر مودی نے جرمنی کے چانسلر اولاف اسکولز سے بات چیت کے بعد ہفتہ کے روز (25 فروری) کو کہا کہ یوکرین میں حادثہ شروع ہونے کے وقت سے ہی ہندوستان نے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعہ سے اس تنازعہ کو حل کرنے پر زور دیا ہے اور وہ کسی بھی امن وامان کے عمل میں تعاون دینے کے لئے تیار ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ کیا، ’’چانسلر اولاف اسکولز کے ساتھ مثبت بات چیت کی۔ ہماری بات چیت ہندوستان-جرمنی تعاون کو مضبوط بنانے اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر مرکوز رہی۔ انہوں نے کہا، “ہم نے قابل تجدید توانائی، گرین ہائیڈروجن، بائیو فیول کے شعبوں میں تعلقات کو گہرا بنانے پررضا مندی ظاہر کی۔ سیکورٹی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔‘‘

 روس-یوکرین جنگ کے اثر سے متعلق بھی کیا گیا تبادلہ خیال

وزیراعظم نریندر مودی اور چانسلر اسکولز کی بات چیت میں روس-یوکرین جنگ کے ایک سال مکمل ہونے پر اس کے سبب خوراک ورسد اور توانائی جیسے اثرات سے متعلق موضوعات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں لیڈران نے صاف توانائی، تجارت، سرمایہ کاری، دفاع اور نئی ٹیکنالوجی، موسمیاتی تبدیلی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو گہرا کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد ایک مشترکہ بیان میں جرمن چانسلر اسکولز نے کہا کہ ’’یوکرین کے خلاف روس کی جارحیت ایک ’بڑی تباہی‘ تھی اور اس کے دنیا پرمنفی اثرات مرتب ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واضح کرنا بہت ضروری ہے کہ ہم اقوام متحدہ سمیت اس موضوع پر ثابت قدم ہیں کیونکہ بین الاقوامی تعلقات ہی عالمی تعلقات کو آگے بڑھاتے ہیں۔‘‘

جرمنی کے چانسلرنے کہا، ’’یوکرین میں جنگ کے سبب بھاری نقصان ہوا، بنیادی ڈھانچے اور توانائی گرڈ برباد ہوگئے۔ یہ ایک آفت ہے۔ جنگ ان بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کرتی ہے جن پر ہم سب متفق ہیں، آپ تشدد کے ذریعے (ممالک کی) سرحدیں نہیں بدل سکتے۔‘‘
وزیراعظم مودی نے بتایا- ان موضوعات پر ہوا تبادلہ خیال

وزیراعظم نریندر مودی نے ایک دیگر ٹوئٹ میں کہا، چانسلراسکولزاور میں نے اعلیٰ سی ای او (چیف کارگزار افسران) سے ملاقات کی اور ہمارے ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے راستوں پر تبادلہ خیال کیا۔ میٹنگ میں ڈیجیٹل تبدیلی، فنٹیک، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیلی کمیونیکیشن جیسے موضوعات سامنے آئے۔‘‘
جرمنی کے چانسلر دو روزہ دورہ پر ہفتہ کے روز ہندوستان پہنچے۔ اس اعلیٰ عہدے پراینجیلا مرکیل کے 16 سال کی تاریخی مدت کے بعد دسمبر، 2021 میں جرمنی کا چانسلر بننے کے بعد اسکولز کا یہ پہلا ہندوستان دورہ ہے۔ وہ ایسے وقت میں ہندوستان آئے ہیں، جب ایک دن پہلے ہی یوکرین پر روس کے حملے کا ایک سال مکل ہوا ہے۔ امریکہ اور یوروپی ممالک نے مضبوطی سے یوکرین کی حمایت کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے اور ماسکو پر دباو بڑھا رہے ہیں۔

Bharat Express

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

5 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

6 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

6 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

6 hours ago