سابق کرکٹر کپل دیو نے آج گجرات کے احمدآباد میں منعقدہ اڈانی گروپ کے ایک نجی تقریب میں شرکت کی ۔ا س دوران انہوں نے جہاں ایک طرف ٹیم انڈیا کی موجودہ صورتحال اور حالیہ ٹسٹ میچ پر بات کی وہیں آر اشون کے ریٹائرمنٹ پر بھی اپنی رائے پیش کی۔ اس دوران انہوں نے معروف صنعت کار گوتم اڈانی کی بھی جم کر تعریف کی۔گوتم اڈانی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کپل دیو نے کہا کہ آپ نے دیکھا ہوگا اخبارات میں اور انٹرنیشنل میڈیا میں کہ کس طرح ان کا پاوں کھینچنے کی کوشش کی گئی ہے،لیکن جو لوگ کچھ نہیں کرتے ہیں ،اور صرف دوسروں کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتے ہیں ،انہیں اخیر میں جاکر یہ احساس ہوتا ہے کہ سامنے والا اپنی جگہ پر درست ہے اور صحیح سمت میں کام کررہا ہے،اس لئے میں گوتم اڈانی سے کہنا چاہوں گا کہ آپ اپنا کام جاری رکھیں ،اخیر میں لوگ اپنی رائے ضرور بدل جائیں گے۔
وہیں دوسری جانب موجودہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے بارے میں سابق کرکٹر کپل دیو نے کہا کہ انہوں نے پہلا ٹیسٹ بہت اچھا کھیلا اور انہوں نے دوسرا ٹیسٹ، تیسرا ٹیسٹ بہت برا کھیلا۔ اس کے علاوہ، انہیں کچھ مسائل بھی ہیں، وہ پھر سے بچ گئے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ کو مثبت سوچنا ہے اور اس ٹیسٹ میچ سے آپ کو مثبت سوچنا ہوگا۔
آر اشون کی ریٹائرمنٹ پر سابق کرکٹر کپل دیو نے کہا کہ اگلی نسل کو ہم سے بہتر ہونا چاہیے، اگر ایسا نہیں ہوتا تو دنیا آگے نہیں بڑھ رہی ہے۔ ہم نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ کوئی سچن تندولکر یا سنیل گواسکر کے قریب آئے گا۔اشون چلا گیا ہے کاش میں وہاں ہوتا تو میں اسے بہت عزت اور خوشی سے بھیجتا،لیکن میں وہاں نہیں تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ انگریزی ذہنیت سماج اور ملک کے لیے خطرناک ہے۔…
سوانلی جلد، عنبر کی آنکھوں اور تیکھی نین نقش والی اس مالا بیچنے والی لڑکی …
سنیوکت کسان مورچہ (SKM) اور دو احتجاج کرنے والی کسان تنظیموں کے درمیان ہفتہ کو…
دہلی اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں وزیر داخلہ امت شاہ نے پوروانچل میں جے ڈی…
سوشل میڈیا پر شائقین کا خیال ہے کہ کرون نائر کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے…
ویڈیو میں تینوں نے زعفرانی رنگ کا دوپٹہ پہن رکھا ہے اور آپس میں باتیں…