قومی

IND vs AUS: ہندوستانی اسپنروں کے سامنے بے بس آسٹریلیا، کیا تیسرے ٹسٹ میں اسٹیو اسمتھ کرا پائیں گے ٹیم کی واپسی؟

ہندوستان اورآسٹریلیا کے درمیان بارڈر گواسکر ٹرافی کے تحت کھیلے جانے والے تیسرے ٹسٹ سے پہلے ہی کنگارو ٹیم کو بڑا جھٹکا اس وقت لگا ہے، جب کپتان پیٹ کمنس نے گھریلو وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے ہندوستان آنے سے انکار کردیا۔ اس کے بعد آسٹریلیا کی کپتانی اسٹیو اسمتھ کو سونپی گئی ہے۔ بال ٹمپرنگ کیس کے بعد اسمتھ ہندوستان کے خلاف تیسرے ٹسٹ میں کپتانی کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

اسٹیو اسمتھ کی قیادت والی آسٹریلیائی ٹیم کے سامنے اب کئی طرح کے چیلنجز ہیں۔ وہیں یہ تیسرا موقع ہوگا جب اسمتھ کو مستقل کپتان کی غیرموجودگی میں ٹیم کی کمان سونپی گئی ہے۔ سال 2021 میں نائب کپتانی سونپے جانے کے بعد اسمتھ نے دو ٹسٹ میچوں میں ٹیم کی کمان سنبھالی ہے۔

اسٹیو اسمتھ 2014 اور 2018 کے درمیان 34 ٹسٹ میچوں میں ٹیم کے کپتان رہ چکے ہیں۔ سال 2017 میں آسٹریلیا کے ہندوستان دورے پر بھی وہ کپتان تھے۔ اس دورے پر اسمتھ نے تین سنچری بنائی تھی۔ وہیں 2021 کے ہندوستان کے تاریخی دورے پر بھی اسمتھ شروعاتی میچوں میں بڑا اسکور نہیں بنا پائے تھے، لیکن سڈنی ٹسٹ میں انہوں نے سنچری لگائی تھی۔ یہ میچ بے نتیجہ ختم ہوا تھا۔ موجودہ سیزی کی بات کریں تو اسٹیو اسمتھ کا بلا خاموش ہی رہا ہے اور انہوں نے اب تک چار اننگوں میں 23.66 کی اوسط سے 71 رن بنائے ہیں۔

ہندوستانی اسپنروں کا متبادل نہیں تلاش کرپائی آسٹریلیائی ٹیم

آسٹریلیائی بلے باز ہندوستانی اسپنروں کے سامنے بے بس نظرآئی ہے۔ مارنس لابوشین نے چھوٹی چھوٹی شروعات کی ہے، لیکن ابھی تک وہ بھی ہندوستانی اسپنروں کے بنائے گئے جال کو کاٹ نہیں پائے ہیں۔ ڈیوڈ وارنر بھی رنگ میں نظر نہیں آرہے ہیں۔ جبکہ مڈل آرڈر وکٹوں کے پت جھڑ کو روک پانے میں ابھی تک ناکام رہا ہے۔ ہینڈس کامب نے ضرور کچھ حد تک کوشش کی ہے، لیکن وہ بھی اشون-جڈیجہ کی جوڑی کا توڑ نہیں تلاش کرپائے ہیں۔ ایسے میں اسٹیو اسمتھ  کو نہ صرف بلے سے رن بنانے ہوں گے بلکہ اپنی ٹیم کے لئے ٹسٹ سیریز میں جیت کے دروازے بھی کھولنے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: IND vs AUS T20 WC Semifinal: ٹیم انڈیا کا خواب چکنا چور، آخری اوور میں آسٹریلیا کو ملی شاندار کامیابی

ہندوستان نے ناگپور میں کھیلے گئے پہلے مقابلے میں آسٹریلیا کو اننگ کے فرق سے ہرایا تھا۔ جبکہ دہلی میں کھیلے گئے دوسرے ٹسٹ میچ میں بھی آسٹریلیا نے ہندوستان کے سامنے تین دنوں میں ہی سرینڈر کردیا تھا۔ آسٹریلیا کے ساتھ ہندوستان کا تیسرا ٹسٹ یکم مارچ سے 5 مارچ تک اندور میں کھیلا جائے گا۔ جبکہ چوتھے ٹسٹ میں 9 سے 13 مارچ تک احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

Bharat Express

Recent Posts

At least 116 dead, several injured: ہاتھرس میں موت کا ستسنگ،بابا کے قدموں کے دھول کیلئے مچی بھگدڑ میں 116 افراد ہلاک،زخمیوں کی تعداد بھی 100 سے زائد

 صدر جمہوریہ، نائب صدر ہند، پی ایم مودی ،امت شاہ ،راہل گاندھی ،اکھلیش یادو، پرینکا…

3 hours ago

Sai Tamhankar Casting Couch: ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے ساتھ گزارنی تھی رات، مشہور اداکارہ کو فلم کے بدلے ملا تھا ’گندہ آفر‘

اب ایک مشہوراداکارہ نے اپنے ساتھ ہوئی کاسٹنگ کاؤچ سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔…

4 hours ago

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ملی راحت، القادر ٹرسٹ معاملے میں عدالت نے دی ضمانت

القادر ٹرسٹ معاملے میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ضمانت مل گئی…

4 hours ago