قومی

Home Minister Amit Shah Tribute: مجاہد آزادی کرتار سنگھ سرابھا کی زندگی ہمیشہ مادرِ وطن کے لیے بے مثال قربانی اور محبت کی تحریک بنتی رہے گی – امت شاہ

’’میں ملک کی آزادی کو زندگی کا مقصد بنانے والے مجاہدِ آزادی کرتار سنگھ سرابھا جی کو نمن پیش کرتا ہوں۔ غدر پارٹی کے ذریعے انہوں نے بیرونِ ملک رہنے والے بھارتیوں کو ہندوستان کی آزادی کے لیے متحرک کیا۔ ان کی قربانی سے پیدا ہونے والے عوامی غصے نے تحریکِ آزادی کو مزید تیز کر دیا۔ کرتار سنگھ سرابھا جی کی زندگی ہر محبِ وطن کے لیے مادرِ وطن سے عقیدت اور خدمت کا روشن مینار بنی رہے گی۔‘‘

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے ایکس پر پوسٹ میں لکھا کہ

’’میں ہندوستان کی غلامی کی بیڑیاں توڑنے کے لیے ہنستے ہنستے جان نثار کر دینے والے عظیم انقلابی، امر شہید کرتار سنگھ سرابھا جی کے یومِ شہادت پر عقیدت بھری خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ آپ کے حوصلے، ایثار اور قربانی کی داستان ہمیشہ ہر ہندوستانی کو نسل در نسل حوصلہ اور تحریک دیتی رہے گی۔‘‘

چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ وشنو دیوسائےنے ایکس پر پوسٹ میں لکھا کہ

’’عظیم انقلابی، امر شہید کرتار سنگھ سرابھا جی کے یومِ شہادت پر انہیں نمن۔‘‘

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے ایکس پر پوسٹ میں لکھا کہ،

’’ہندوستان کی آزادی کے لیے کم عمری میں ہی اپنے جانوں کی قربانی دینے والے امر انقلابی شہید کرتار سنگھ سرابھا جی کی برسی پر انہیں خراجِ عقیدت۔ان کی زندگی حوصلے اور حب الوطنی کی علامت ہے جو آج بھی ہر بھارتی کے دل میں زندہ اور دائمی تحریک بنی ہوئی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Prime Minister Narendra Modi:وزیر اعظم مودی نے نوراتری کے موقع پر لوگوں کو پیش کی مبارکباد

نوراتری کے دوسرے دن عقیدت مند دیوی کو پھولاور روایتی بھوگ پیش کرتے ہیں اور…

9 minutes ago

Virat Kohli Test Retirement: وراٹ کو ریٹائرمنٹ لینے پر مجبور کیا گیا، اجیت اگرکر پر سنگین الزامات

گزشتہ سال وراٹ کوہلی کی ریڈ بال سے پریکٹس کرتے ہوئے کئی ویڈیوز سامنے آئی…

2 hours ago

CJP Protest Again: سی جے پی پھر کرے گی احتجاج؟ آشوتوش رنکا کا اعلان، بولے- دہلی پولیس کے پاس 24 گھنٹے کا وقت

سی جے پی کے بانی ابھجیت دیپکے نے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے…

2 hours ago