جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں اگلے ہفتے 22 اور 23 نومبر کو جی20 سمٹ کا انعقاد ہونے جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی ’گروپ آف 20’ (G20) کے اس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے جنوبی افریقہ کا دورہ کریں گے۔ ان کے دورے سے قبل، بھارت میں جنوبی افریقہ کے ہائی کمشنر نے وزیر اعظم مودی کو ’گلوبل لیڈر‘ قرار دیا ہے۔
بھارت میں جنوبی افریقہ کے ہائی کمشنر انیل سُوکلال نے ہفتے کو آئی اے این ایس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افریقی براعظم میں وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک گلوبل لیڈر کے طور پر دیکھا جاتا ہے اور انہیں عالمی سطح پر بے حد احترام حاصل ہے۔ یہ بات سب جانتے ہیں کہ وزیر اعظم مودی افریقہ سمیت گلوبل ساؤتھ کے مسائل کو عالمی پلیٹ فارم پر مضبوطی سے اٹھا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت، جنوبی افریقہ سمیت پورے افریقی خطّے کے ساتھ اپنے تعلقات کو جو اہمیت دیتا ہے، اس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ ایک دہائی سے کم عرصے میں وزیر اعظم مودی کا یہ چوتھا جنوبی افریقہ کا دورہ ہوگا۔ میرے خیال میں وہ جنوبی افریقہ کے سب سے زیادہ دورے کرنے والے بھارتی وزرائے اعظم میں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں بھارت نے افریقی یونین (AU) کو G20 کا رکن بنانے کی کوششوں کا علمبردار بن کر قیادت کی اور یہ کامیابی 2023 میں بھارت کی G20 صدارت کا ایک تاریخی سنگِ میل قرار دی جاتی ہے۔ ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ بھارت اور خاص طور پر وزیر اعظم مودی کی کوششوں کی بدولت ہی 2023 میں افریقی یونین کو G20 کا مکمل رکن بنایا گیا۔ افریقی لیڈران نے اس تاریخی فیصلے میں بھارت کے کردار کو بے حد سراہا ہے۔
ہائی کمشنر نے بتایا کہ جنوبی افریقہ کے صدر سیرِل رامافوسا اور وزیر اعظم مودی اس دوران ایک اہم دو طرفہ ملاقات بھی کریں گے، جس میں دونوں ممالک کے موجودہ تعلقات کے ساتھ ساتھ سیکورٹی تعاون، عوامی رابطے، اور دیگر نئے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر بھی بات چیت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت، نسل پرستی کے خلاف ہماری جدوجہد میں ہمارا سب سے پہلے ساتھ دینے والے ممالک میں سے تھا۔ 1994 میں جنوبی افریقہ میں جمہوریت کے قیام کے بعد سے دونوں ملکوں کے تعلقات مسلسل مضبوط ہوئے ہیں۔ آج بھارت ہمارا تیسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور ہمارے لیے ایک نہایت اہم عالمی ساتھی بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے تعلقات کی بنیاد بہت مضبوط ہے، اور دو طرفہ تجارت سے لے کر کثیرالجہتی تعاون تک، ہر میدان میں ہماری شراکت داری مسلسل بڑھ رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
امت شاہ نے منشیات کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وزیر اعظم…
راہل گاندھی نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو براہِ راست نشانہ بنایا۔ انہوں نے…
مرکزی وزیر داخلہ نے کانگریس اور راہل گاندھی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی…
راہل گاندھی نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ…
دارالحکومت نئی دہلی کے رام لیلا میدان میں انڈیا بلاک کی مہاریلی سے خطاب کرتے…
ممتا بنرجی نے کہا کہ مغربی بنگال ایس آئی آر سے متاثر ہونے والی ریاست…