قومی

Delhi Blast Case: دہلی دھماکہ کیس، تحقیقاتی ایجنسیوں کی کارروائی، نوح سے دو گرفتار

نوح: دہلی دھماکے کے معاملے میں مرکزی تحقیقاتی ایجنسیوں نے ہریانہ کے نوح ضلع میں بڑی کارروائی کی ہے۔ ایجنسی نے اتوار کے روز نوح کی حیات کالونی سے رضوان اور شعیب کو گرفتار کیا ہے۔ شعیب، الفلاح یونیورسٹی میں بطور الیکٹریشن کام کر چکا ہے اور دونوں پر دہشت گردوں کو فنڈنگ فراہم کرنے کا سنگین الزام ہے۔

مانا جا رہا ہے کہ یہ گرفتاریاں اس نیٹ ورک کی ایک اہم کڑی ہیں جو دھماکے میں مارے گئے دہشت گرد ڈاکٹر عمر، اس کے ساتھی ڈاکٹر مزمل اور ڈاکٹر شاہین سے جڑا ہوا تھا۔ تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ الفلاح یونیورسٹی سے وابستہ اور ان تینوں دہشت گردوں کے رابطے میں آئے تقریباً 200 افراد تحقیقاتی اداروں کی رڈار پر ہیں۔ ان میں سے کئی سے پوچھ گچھ جاری ہے جبکہ کچھ کی خفیہ نگرانی کی جا رہی ہے۔

نوح، فرید آباد اور دہلی تک پھیلا تھا نیٹ ورک

ذرائع کے مطابق یہ نیٹ ورک نوح، فرید آباد اور دہلی تک پھیلا ہوا تھا۔ ادھر، نوح کی حیات کالونی میں اس مکان کی پولیس نے گھیرابندی کر لی ہے جہاں دہشت گرد عمر تقریباً دس دن تک کرایے پر رُکا تھا۔ یہ مکان افسانہ نامی خاتون کا بتایا جاتا ہے۔ بڑی بات یہ سامنے آئی ہے کہ گرفتار شعیب اسی افسانہ کا جیجا ہے اور اسی نے عمر کو یہ کرایے کا کمرہ دلوایا تھا۔ اس کے علاوہ رضوان اس خاتون کا بھائی بتایا گیا ہے۔ انہیں حوالہ کاروبار سے بھی جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے۔

مکان کے باہر بھاری پولیس فورس تعینات

مکان کے باہر بھاری پولیس فورس تعینات ہے۔ تلاشی کے دوران ڈیجیٹل ثبوت قبضے میں لیے جا رہے ہیں۔ امکان ہے کہ عمر نے اسی مکان میں بیٹھ کر دہلی دھماکے کی پوری پلاننگ کی تھی۔ ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں اس نیٹ ورک سے وابستہ مزید افراد کی گرفتاری ممکن ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

UP 34 IAS Officers Transfer: اتر پردیش میں بڑا انتظامی ردوبدل، 34 آئی اے ایس افسران کے تبادلے، 14 اضلاع کو ملے نئے ڈی ایم

اتر پردیش میں پیر کی دیر رات بڑا انتظامی ردوبدل کیا گیا۔ حکومت نے 34…

7 hours ago

National Film Awards Ceremony: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو ایکتا نگر پہنچیں، منگل کو 72ویں نیشنل فلم ایوارڈز تقریب میں ہوں گی شریک

صدر جمہوریہ مختلف زمروں کے فاتحین کو دیں گی قومی فلم ایوارڈ، تقریب میں بالی…

8 hours ago

Hanuman Ansh: رام للا کے درشن کے بعد جذباتی ہوئیں ’ہنومان انش‘ کی پروڈیوسر انوپریا ناگر، میڈیا پارٹنر ’بھارت ایکسپریس‘ کا ادا کیا شکریہ

فلم ’ہنومان انش‘ کی کامیابی کے بعد پروڈیوسر انوپریا ناگر ایودھیا پہنچیں، جہاں انہوں نے…

8 hours ago

Amaze Award 2026: بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے کو امیز ایوارڈ 2026 سے نوازا جائے گا، کوی سمیلن اور مشاعرے کا ہوگا انعقاد

’ہندی میری جان 2026‘ کے دوسرے ایڈیشن میں 22 ستمبر کو انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر…

8 hours ago

Sonia Gandhi Electoral Roll Matter: سونیا گاندھی کے ووٹر لسٹ معاملے میں ریویژن پٹیشن منظور، 29 ستمبر کو ہوگی دوبارہ سماعت

راؤز ایونیو کورٹ کے پرانے حکم کو منسوخ کرکے معاملہ دوبارہ مجسٹریٹ عدالت بھیجا گیا،…

8 hours ago