قومی

Amit Shah led a yoga session in Ahmedabad: وزیر داخلہ امت شاہ نے احمد آباد میں کی یوگا سیشن کی قیادت، کہا-پی ایم مودی کی قیادت میں ساری دنیا نے اپنایا یوگا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کو گجرات کے احمد آباد کے پرہلاد نگر گارڈن میں ایک یوگا سیشن میں حصہ لیا۔ گجرات کے وزیر داخلہ ہرش سنگھوی، ایم ایل اے امت ٹھاکر اور بی جے پی کے سینئر لیڈران بھی ان کے ساتھ اس یوگا سیشن میں شامل ہوئے۔ اس کے علاوہ سیکڑوں شہری بھی یوگا کا عالمی دن منانے کے لیے وزیر داخلہ کے ساتھ سیشن میں شریک ہوئے۔

امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے کہا کہ یوگا طویل عرصے سے ہندوستان کی صحت مند زندگی کی روایت کا حصہ رہا ہے۔ انھوں نے لکھا ’’یوگا کی باقاعدہ مشق جسم، دماغ اور خیالات کو بیماریوں سے بچاتی ہے اور مثبت توانائی پیدا کرتی ہے۔‘‘انھوں نے مزید لکھا کہ پی ایم مودی کی قیادت میں پور دنیا نے یوگا کو اپنالیا ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ یوگا کو اپنی روزمردہ کی زندگی کا حصہ بنائیں۔

ہندوستان بھر میں ہزاروں لوگوں نے منایا یوگا کا عالمی دن

احمد آباد میں منعقدہ یہ پروگرام ’’یوگا سنگم‘‘ کا حصہ تھا، جو آیوش کی وزارت کی طرف سے ایک ملک گیر پہل ہے۔ ہندوستان بھر میں اس کے ہزاروں سیشن ہوئے۔ اس پروگرام کا مقصد یوگا کے صحت سے متعلق فوائد کے بارے میں بیداری پھیلانا اور لوگوں کو باقاعدگی سے یوگا کرنے کی ترغیب دینا ہے، جو کہ وزیر اعظم مودی کے یوگا سے متعلق وژن کے مطابق ہے۔

دریں اثنا دنیا بھر میں موجود ہندوستانی سفارت خانوں اور ثقافتی مراکز نے بھی یوگا کے عالمی دن پر یوگا سیشنز کا اہتمام کیا۔ نیپال میں ہندوستانی سفارت خانہ اور لمبنی ڈیولپمنٹ ٹرسٹ نے بھگوان بدھ کی جائے پیدائش لمبنی میں ایک بڑی تقریب کا انعقاد کیا۔ ہندوستانی سفیر نوین سریواستو نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے21 جون کو 2014 میں عالمی یوگا ڈے کے طور پر منانے کے اعلان کے بعد سے یوگا ایک عالمی تحریک بن گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

دہلی-این سی آر میں گرین پٹاخے جلانے کی اجازت، سپریم کورٹ نے دیوالی پر دو دن کی چھوٹ دی

جسٹس ایم ایم سندریش اورجسٹس پرسنّا بی ورالے کی بنچ نے 29 اکتوبر کے اپنے…

10 minutes ago

Priti Adani on PM Modi Varanasi: پریتی اڈانی نے وزیر اعظم مودی کی دوراندیش قیادت کی تعریف کی، بتایا کیسے بدلی کاشی کی تصویر؟

اپنے خطاب کے اختتام پر ڈاکٹر پریتی اڈانی نے کہا کہ آج دنیا کے پاس…

13 minutes ago

Jhunjhunu Tragedy: وزیر اعظم مودی نے جھنجھنو حادثے پر کیا افسوس کا اظہارِ، کیسے پیش آیا اتنا بڑا حادثہ؟

وزیر اعظم دفتر کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیر اعظم کا…

33 minutes ago

On This Day Cricket: بھارت 52 سال بعد بنا ونڈے کا عالمی چمپئن، پہلی بار ٹرافی اٹھاکر رقم کی تاریخ

 ہندوستانی ٹیم نے سال 2025 میں آج ہی کے دن 52 سال سے چلے آرہے…

45 minutes ago

Ram Mandir Donation Theft Case: سپریم کورٹ نے ختم کی نگرانی، مجسٹریٹ کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت، جانئے پوری تفصیل

سماعت کے دوران اتر پردیش حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کو بتایا گیا کہ…

1 hour ago